احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۳… عبدالحق کے ساتھ مباہلہ اور اس کا انجام۔ نمبر۹۲،۵۹ پر درج ہے۔ ۴… ’’نزلت الرحمۃ علیٰ ثلث العین وعلیٰ الاٰخرین‘‘ (نزول المسیح ص۲۱۴، خزائن ج۱۸ ص۵۹۲) نمبر۱۳۵،۱۶۶ پر درج ہے۔ ۵… چراغ دین کی نسبت الہام۔ ’’انی اذیب من یریب‘‘ میں فنا کردوں گا۔ میں غارت کر دوں گا۔ میں غضب نازل کروں گا۔ اگر چراغ دین نے شک کیا۔ (دافع البلاء ص۲۳ حاشیہ نمبر۲، خزائن ج۱۸ ص۲۴۳) چنانچہ تین سال کے بعد وہ طاعون سے مر گیا۔ نمبر۵، ۱۷۳ پر درج ہے۔ ۶… ڈوئی کا مباہلہ اور اس کی موت نمبر۳۰، ۱۹۷ پر مذکور ہے۔ ۷… ’’یعصمک اﷲ من عندہ ولولم یعصمک الناس‘‘ نمبر ۸۱، ۶۳ پر مذکور ہے۔ ۸… مولوی غلام دستگیر قصوری نے خود ہی کاذب کی موت کے واسطے دعا کی … ہلاک ہوگیا۔ ۹… طاعون پھیلنے کی پیش گوئی نور الحق کے ص۳۵ سے ۳۸ تک نمبر۷۵، ۱۵ پر مذکور ہے۔ ۱۰… کثرت جماعت وزائرین کی پیش گوئی۔ ۷۹،۹۱، ۱۰۰ پر مذکور ہے۔ فصل پنجم:ان نشانات کے بیانات میں جو فی الحقیقت کچھ بھی نہیں مگر مرزاقادیانی نے رنگ آمیزیوں اور چالاکیوں سے ان کو نشان بنالیا ہے ۱… ملاں عبداللطیف کی شادت۔ اگر ایک شہادت کسی کی صداقت کے لئے دلیل ہوسکتی ہے تو پھر پچاس ہزار سے زیادہ عالم فاضل بابی جو ایران میں قتل ہوچکے۔ وہ ہزاروں گنے سچے ہوئے۔ ابن صباح کے ہزاروح فدائی تھے۔ ایسا ہی رام سنگھ کو کے پر ہزاروں نے جان قربان کی۔ مسیلمہ کذاب کے ساتھ ہزاروں نے جان دی۔ ۲… ملاں عبداللطیف کی شہادت کی پیش گوئی۔ اس کے متعلق کوئی الفاظ نہیں۔ براہین میں یہ الفاظ تھے۔ ’’شاتان تذبحان‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۱۲، حاشیہ درحاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۱۰) سو اس میں کسی کا نام نہیں۔ پہلے یہی الفاظ مرزااحمد یگ اور اس کے داماد پر چسپاں کئے گئے تھے۔ اگر یہ الہام رحمانی ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ جیسے بکری ذبح کیا جانا حلال ہے۔ ایسا ہی دونوں کی گردن زنی جائز تھی۔ ۳… مولوی محمد حسین کی بابت براہین میں پیش گوئی کی تھی کہ ہماری تکفیر کرے گا۔ پیش گوئی کے الفاظ ندارد۔ حوالہ ندارد۔ ۴… مولوی نذیر حسین صاحب مرحوم کی تکفیر کی بابت براہین میں پیش گوئی تھی۔ الفاظ ندارد اور حوالہ ندارد۔