احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
منی آرڈروں کی وصولیت کے واسطے فرصت ہے۔ مگر اس کے حساب وکتاب اور نگرانی لنگر کی مطلق فرصت نہیں۔ کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ ۱۹۰۶ء میں لنگر کی آمد کیا ہوئی؟ اس میں سے مہمانوں کی خوراک پر کیا صرف ہوا اور مرزاقادیانی کی ذاتیات پر کس قدر؟ کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ آج تک مینارہ کے نام پر کس قدر روپیہ وصول ہوا اور اس میں سے مینارہ پر کس قدر صرف ہوا اور مرزاقادیانی کی ذاتیات پر کس قدر؟ کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ بہشتی مقبرہ کے نام پر کل آمد کس قدر ہوئی اور اس میں سے کس قدر صرف ہوا اور مرزاقادیانی کی ذاتیات پر کس قدر؟ آج تک مرزاقادیانی کو نذرانوں میں کس قدر وصول ہوا اور کس قدر ان کی جائیداد کی آمد ہے۔ مرزاقادیانی کے نذرانوں اور جائیداد اور آمد لنگر مقبرہ ومینارہ میں سے کس قدر صرف ہوتا ہے اور کس قدر مرزاقادیانی اپنے صرف میں لاتے ہیں۔ لنگر خانہ ۳… لنگرخانہ کے نام سے چونکہ بڑی آمد ہے جو سینکڑوں روپیہ ماہوار کی بجائے ہزاروں روپیہ ماہوار ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس کی آمد کے متعلق عجیب عجیب طریقوں میں اشتہارات جاری ہوتے رہتے ہیں۔ مگر سارا زور وصولیت پر ہی خرچ ہوتا ہے۔ اس کے انتظام وحساب وکتاب کی طرف کوئی توجہ کی نہیں۔ یہاں تک کہ جب جماعت سیالکوٹ نے ایک خط میں لنگر کی بدنظمی کی طرف توجہ دلائی اور زبانی بعض مریدوں نے عرض کی تو جواب دیا کہ کیا میں قوم کا خزانچی ہوں یا کوئی بنیا بقال ہوں یا کوئی بھٹیارا ہوں؟ حساب سے اعراض ۴… قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں دیانت، امانت، صفائی حساب اور حسن معاملت کی بڑی تاکید ہے۔ مگر مرزاقادیانی خوب سمجھتے ہیں کہ حساب کتاب رکھنے میں قلعی کھلتی ہے اور دنیا معلوم کر سکتی ہے کہ مہمانوں پر کیا صرف ہوا ہے۔ لنگر کی اصل آمد کیا ہے اور اس میں سے آپ کی ذاتیات پر کیا صرف ہوتا ہے اور اسلامی خدمات پر کیا۔ اس لئے وہ حساب کتاب کے نہ رکھنے پر استقلال سے جمے ہوئے ہیں۔ براہین احمدیہ کا چندہ ۵… براہین احمدیہ کے اشتہارات پیشگی امداد کے لئے بڑے شدومد کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں شائع کئے۔ پہلی جلد تمام اشتہار سے ہی بھر دی اور ظاہر کیا۔ اس میں تین سو دلائل بینظیر سے اسلام کی افضلیت تمام مذاہب پر ثابت کی گئی ہے اور یہ کتاب تین سو جزو کو پہنچ گئی ہے۔ مگر