احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
تھی۔ اسے کہا کہ اس کی زبان پر ہاتھ لگا۔ زہر نہیں۔ پھر میں نے اس کے کہنے سے اس سانپ کی زبان پر انگلی رکھی مجھے انگلی میں اکڑ سی معلوم ہوئی۔ پھر مبارکہ زبان پکڑنے لگی میں نے اس کا ہاتھ روک دیا۔ پھر اس عورت نے گوشت کاٹ کر دیا کہ لو پکا لو۔ بہت عمدہ ہوگا۔ میں نے کہا میں تو نہیں پکاتی۔ مجھے تو اس سے ڈر لگتا ہے۔ مرزا پر لعنت اور تف ۹… ۱۹؍اکتوبر ۱۹۰۶ء۔ مرزاقادیانی برہنہ ایک چارپائی پر لیٹا ہوا ہے اور میں پرزور الفاظ میں اس کو کہہ رہا ہوں کہ تو خداوند عالم کا یہی جلال قائم کرنے آیا تھا کہ خداوند عالم کی پرستش ہیچ ہے۔ جب تک مجھ کو نہ مانا جائے لعنت ہے تیری اس توحید پر اور تف ہے تیری اس تفرید پر۔ لعنت اور تف کے الفاظ مجھے اچھی طرح س یاد ہیں۔ ۱۰… (مرزائیوں کی طرف اشارہ) انہیں کا شیرازہ کھل جائے گا۔ ۱۱… ۳۰؍اکتوبر ۱۹۰۶ء۔ ایک خط پہنچا۔ جس میں یہ درج تھا۔ ’’مرزا قادیانی پھیپھڑے کے مرض سے ہلاک ہوگیا ہے۔‘‘ ۱۲… ۷؍نومبر ۱۹۰۶ء صبح ساڑھے پانچ بجے بہران بیگ کی زبان پر حالت نیم بیداری میں، الفاظ ذیل جاری ہوئے۔ یا اﷲ! یا وحدہ لا شریک۔ صدقہ اپنے حبیب محمد رسول اﷲﷺ کا۔ ڈاکٹر صاحب کو امتحان میں پاس کر دے۔ ۱۳… ۱۰؍نومبر کی صبح کے ۵بجے امتحان فرسٹ گریڈ کے متعلق ڈاکٹر چارلس صاحب نے خواب میں کہا۔ Well Abdul Hakim Khan, you have done exvellently. مرزا پر الٹ گئیں ۱۴… ۶؍دسمبر ۱۹۰۶ء کو محمد حسین مراد آبادی مرزائی خواب میں ملا۔ میں اسے کہہ رہا ہوں کہ اب وہی لعنتیں جو مرزاقادیانی اور اوروں پر برسایا کرتا تھا اب اس پر الٹ پڑیں اور وہ تمہیں اب کچل ڈالیں گی اور تمہارا چھیتا ہو جائے گا۔ ۱۵… ۱۸؍دسمبر ۱۹۰۶ء۔ دجالی فتنہ میرے ہاتھ سے پاش پاش ہو گا اور میں مسیح ہوں۔ ۱۶… ۲۵؍اپریل ۱۹۰۷ء۔ (۱)مرزاقادیانی پر ایک بجلی گرے گی۔ تاسیاہ روے شود ہر کہ درو غش باشد۔ (۲)شب رام ملازم شفاخانہ نے مجھ سے کہا کہ کاکو ہوگیا۔ پھر یہ الہام ہوا۔ ’’انا نبشرک