احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
آسمان سے ہی نازل ہوتا ہے۔ اس لئے موعود مصلح بھی آسمان سے ہی نازل ہوگا نہ کہ وہ جس کو دفتری اور ملازم عملہ اور پالتو مولوی منتخب کریں اور کاغذ کے اندر لپٹے کے یہ معنی ہیں کہ بالآخر حضرت اقد س کے ہی الہامی مندرجات سے جماعت کو اپنی عظیم غلطی کا احساس ہو جائے گا اور جعلی اور حقیقی مصلح موعود کی پیش گوئی واضح ہو جائے گی۔ دیکھو ہم بھی یہ حقائق کاغذ کے ذریعہ ہی آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ اب یہ کس قدر صاف اور واضح حقائق ہیں۔کاش کہ آپ ان پر غور کریں اور ان باتوں میں کس قدر تسلسل اور ربط ہے۔ افسوس کہ ہم اس تسلسل اور ربط کی پوری طرح وضاحت نہیں کر سکتے کہ اس سے ہماری تحریر بہت طول پکڑ جائے گی۔ عورت کے مفہوم کو حضرت اقدس کی زبان سے ایک دفعہ پھر ذہن نشین کر لو۔ فرماتے ہیں: ’’خدا کی کتب میں نبی کے ماتحت امت کو عورت کہا جاتا ہے۔ جیساکہ قرآن شریف میں ایک جگہ نیک بندوں کی تشبیہ فرعون کی عورت سے دی گئی اور دوسری جگہ عمران کی بیوی سے مشابہت دی گئی۔‘‘ (تذکرہ ص۵۵۶، طبع دوم) آؤ! ہم آپ کو آپ کا پورا ناک نقشہ دکھائیں۔ شاید آپ کو خود بھی اپنی مکروہ شکل آئینے میں دیکھ کر گھن آئے۔ مگر یقین جانو کہ یہ آپ لوگوں کی ہی مکروہ تصویر ہے۔ جسے کہ خداتعالیٰ نے امام وقت پر ظاہر فرمایا۔ کمینہ عورت سے مراد مرزامحمود تفصیل نمبر:۴… مسیح موعود فرماتے ہیں کہ: ’’قبل از نماز صبح رؤیاء دیکھا کہ میں اپنے مکان مین کمرے کے اندرکھڑا ہوں۔ اس وقت دیکھا کہ باہر ایک عورت زمین پر بیٹھی ہے جو مخالفانہ رنگ رکھتی ہے۔ وہ بہت بری حالت مین ہے اور اس کے سر کے بال مقراض سے کٹے ہوتے ہیں۔ کوئی زیور نہیں اور نہایت ردی اور مکروہ حالت میں ہے اور سرپر ایک میلا کپڑا پگڑی کی طرح لپٹا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ بات کرنے سے مجھ کو کراہت آتی ہے۔ نماز عصر کا وقت ہے۔ میں جلدی سے اٹھا ہوں کہ نماز کے لئے چلا جاؤں۔ کچھ کپڑے میں نے ساتھ لئے ہیں کہ نیچے جاکر پہن لوں گا۔ یہ جلدی اس لئے کہ اس عورت کو میرے ساتھ بات کرنے کا موقعہ نہ ملے۔ پس میں نے جلدی کے سبب پگڑی کو ہاتھ میں لیا اور پشمینہ کی سرخ جادر اوپر لے لی اور کمرے سے نکلا۔ جب میں اس کے برابر سے گذرا تو میرے منہ سے یا آسمان سے آواز آئی کہ: ’’لعنت اﷲعلی الکاذبین‘‘ ساتھ ہی الہام ہوا۔ اس پر آفت پڑی آفت پڑی۔‘‘ اب آپ نے دیکھ لیا اپنا پورا ناک نقشہ۔ زمین پر بیٹھنے سے مراد سفلی خیالات اور خانہ