احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
الہامات الٰہیہ اور قرآن مجید کے برابر مانتے تھے۔ البتہ مرزامحمود کو بدترین خلائق اور ملعون ودجال سمجھتے تھے۔ اس نے مرزاقادیانی کے الہامات کو کسوٹی بناکر مرزامحمود کو ملعون ثابت کر دیا۔ یہ کتاب فروری ۱۹۵۸ء میں ایک قادیانی مصنف نے لکھی ہے۔ اس میں بہت کچھ حذف کرنے کے بعد بطور خلاصہ جو باقی رہنے دیا ہے وہ پڑھیں کہ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔ پڑھتے ہوئے نہ بھولیں کہ یہ ایک قادیانی تصنیف ہے۔ احتساب قادیانیت کی جلد نمبر۶۰ میں ذیل کے حضرات کے اس ترتیب سے رسائل جمع ہوگئے: ۱… مولوی صدرالدین گجراتی کے ۲ رسائل ۲… محمد رفیق باجوہ کا ۱ رسالہ ۳… عزیز احمد ٹھیکیدار چک جھمرہ کا ۱ پمفلٹ ۴… شفیق مرزا کے ۲ رسائل ۵… عبدالرحمن ڈیرہ غازیخان کا ۱ رسالہ ۶… سبط نور کا ۱ رسالہ ۷… ملک عزیزالرحمن گجراتی کا ۱ رسالہ ۸… طاہر رفیق اختر کا ۱ رسالہ ۹… ڈاکٹر عبدالحکیم خان پٹیالوی کے ۳ رسائل ۱۰… عبدالرب خان برہم کا ۱ رسالہ ……………………… گویا کل سات حضرات کے ۱۴ رسائل وپمفلٹ اس جلد میں جمع ہوگئے ہیں۔ سب کو جمع کرنا تو مشکل تھا جتنا یکجا ہوگیا اس سے خوشی ہوئی۔ حق تعالیٰ شانہ اپنے لطف وکرم سے اس کو خدمت کو شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ امین بحرمۃ النبی الکریم! محتاج دعاء: فقیر اﷲ وسایا! ۱۰؍صفر الخیر ۱۴۳۶ھ، مطابق۳؍دسمبر۲۰۱۴ء