احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
فصل ہشتم:ان نشانات کے بیان میں جو گول مول ہیں جس واقعہ پر چاہا ان کو منطبق کر لیا ۱… پہلے غشی پھر بیہوشی، پھر موت۔ عموماً موت سے پہلے غشی اور بیہوشی ضرور ہو جاتی ہے۔ ایک ماہ بعد ڈاکٹر بوڑیخاں پر اسے چسپاں کیاگیا۔ ۲… ڈاکٹر مارٹن کلارک کے مقدمہ میں بریت خالی دعویٰ ہے۔ الفاظ ندارد۔ ۳… ’’تخرج الصدور الیٰ القبور‘‘ کیا بڑے آدمی ہمیشہ نہیں مرا کرتے۔ ۴… قادر ہے وہ بارگاہ جو ٹوٹا کام بنادے۔ بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے۔ بعد میں اس الہام کو سیٹھ عبدالرحمن پر چسپاں کیاگیا۔ ۵… پہلے بنگالہ کی نسبت جو حکم جاری کیاگیا۔ اب ان کی دلجوئی ہوگی۔ سو بنگالہ کا لیفٹیننٹ گورنر سرفلر مستعفی ہوگیا۔ ۶… دردناک دکھ اور دردناک واقعہ۔ اس کے بعد نواب محمد علی خان کی بیوی دردناک مرض میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی۔ ۷… پچیس دن یا پچیس دن تک۔ پچیس دن کے بعد جب شہاب ثاقب نمودار ہوا تو اس پر اس پیش گوئی کو چسپاں کرلیا۔ ۸… ’’اردت زمان الزلزلۃ‘‘ اس کے بعد ایک زلزلہ آیا۔ فصل نہم:مختلف لوگوں کے خوابات مرزاقادیانی کی تصدیق میں جن کو اس نے بطریق نشانات درج کیا ہے ۱… سائیں گلاب شاہ کی پیش گوئی۔ ۲… صاحب العلم سندھی کا خواب۔ ۳… خواجہ غلام فرید کا خواب۔ ۴… ملّاں عبداللطیف صاحب کا تصدیقی خواب۔ ان کو ہم بلاکسی جرح کے صحیح مان لیتے ہیں۔ ساتھ ان کے ان بزرگان کے الہامات وخوابات بھی ملاتے ہیں۔ جن کو مرزاقادیانی کے خلاف میں الہامات ہوئے یا خواب آئے۔ مثلاً: (۱)مولوی احمد اﷲ امرتسری کو الہام ہوا۔ ’’ملعون ابن ملعون‘‘ (۲)مولوی عبدالرحمن لکھوکھے والے کے الہامات ہیں۔ ’’وما یعدہم الشیطان الاغرورا واتخذ واٰیاتی ورسلی