احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۳۸… ’’شیخ یخفی کو یکم؍فروری ۱۸۹۷ء کے اشتہار میں میں نے وعدہ دیا کہ چالیس روز تک خداتعالیٰ میرا کوئی نشان دکھائے گا۔ سو ۶؍مارچ کو لیکھرام مر گیا۔‘‘ ذاتی وعدہ کوئی شے نہیں۔ جب تک الہاماً وعدہ نہ ہو۔ اگر آپ کے ذاتی وعدہ الہام الٰہی کے برابر ہیں تو براہین کا وعدہ کیوں پورا نہیں کیا؟ حالانکہ اس کی تمام قیمت پیشگی وصول ہوچکی تھی۔ سراج منیر کا وعدہ کیوں پورا نہ کیا۔ منارہ کا وعدہ کیوں پورا نہ کیا۔ تفسیر کتاب عزیز کا وعدہ کیوں پورا نہ کیا۔ کمیشن تبت کا وعدہ کیوں پورا نہ کیا۔ مفت اشاعت کا وعدہ کیوں پورا نہ کیا؟ ۳۹… دیانند کی موت اور آریاؤں کے زوال کی پیش گوئی۔ دیانند کی نسبت کوئی الہام نہیں۔ ’’سیہزم الجمع ویولون الدبر‘‘ کا ایک الہام ضرور ہے۔ آریاؤں کی نسبت اشعار ذیل پیش گوئی قرار دے گئے۔ شرم وحیا نہیں ہے آنکھوں میں ان کے ہرگز وہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہاء یہی ہے ہم نے ہے جس کو مانا قادر ہے وہ توانا اس نے ہے کچھ دکھانا اس سے رجا یہی ہے میری مالک تو ان کو خود سمجھا آسمان سے پھر ایک نشان دکھلا یہ مرزاقادیانی کے شاعرانہ ترانے اور اس کے خونی دماغ اور کینہ توز قلب کے ولولہ ہیں۔ مگر ان کو بھی وہ پیش گوئیاں قرار دے کر کہتا ہے کہ ان کے مطابق شبہ چنتک کے ایڈیٹر اور مالک طاعون سے ہلاک ہوئے۔ پنجاب کے سرگروہ آریہ باغیانہ خیالات سے سزایاب ہوئے اور بعض جلاوطن کئے گئے۔ ۴۰… معافی ٹیکس کی پیش گوئی۔ الفاظ ندارد ہیں۔ ۴۱… ایک لڑکے کی بشارت جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔ الفاظ اور حوالہ ندارد۔ ۴۲… بشیر احمد کے بعد ایک لڑکے کی بشارت۔ الفاظ اور حوالہ ندارد۔ ۴۳… مبارکہ بیگم کے بعد ایک لڑکے کی بشارت۔ الفاظ ندارد ہیں۔ فصل ششم:ان نشانات کے بیان میں جو مرزاقادیانی کے آدم خور دماغ اور عالم کش قلب کا اظہار ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ مرزاابولہب ہے ۱… آتما رام کی اولاد کی موت۔ پیش گوئی کے الفاظ نامعلوم۔ ۲… لالہ چندولال مجسٹریٹ کا تنزل۔ پیش گوئی کے اصل الفاظ ندارد۔ ۳… ایک ڈپٹی انسپکٹر کی موت۔ پیش گوئی کے اصل الفاظ ندارد۔