احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
باب نہم… میں یہ ثابت کیاگیا ہے کہ ان کا عملی نقشہ یہ ہے ؎ ہم تو مانیں گے وہی جس میں ہو مطلب کا نشان باقی سب لغو ہے اور جھوٹ ہے حدیث اور قرآن باب دہم… میں مرزاقادیانی کی کتاب حقیقت الوحی کا رد ہے۔ ہر باب ایسا مدلل اور مکمل ہے کہ اگر کوئی مرزائی ان کا معقول جواب دے سکے تو میں فی باب پانچ سو روپیہ نقد بطور انعام اس کو دوں گا۔ بشرطیکہ تین ایسے منصف اس کے حق میں فیصلہ دے دیں جن کو فریقین سے کوئی تعلق نہ ہو۔ قیمت چار آنے، سو سے زائد کے خریدار پچیس فیصدی کمیشن۔ تمام اہل وسعت لوگوں کو چاہئے کہ اس کی بہت بہت کاپیاں خرید کر مفت تقسیم کریں۔ ملنے کا پتہ: مبارک برادران پٹیالہ۔ تمام اہل اخباورسائل اپنے اپنے اخباروں اور رسالوں میں اس پر ریویو لکھیں اور اس کے مضامین کو شائع کرتے رہیں۔ مصنفہ ڈاکٹر عبدالحکیم خاں صاحب ایم۔بی، اسسٹنٹ سرجن فرسٹ گریڈ دیباچہ M (نوٹ از مرتب: مؤلف نے طویل دیباچہ میں خانہ فرسائی کی۔ لیکن وہ ہمارے موضوع سے متعلق نہیں اس لئے اسے حذف کر دیا ہے۔ مرتب!) ’’نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم‘‘ باب اوّل مرزا اور مرزائی صریحاً اسلام سے مرتد اور قرآن ورسول کے مخالف ہیں یا یوں کہو کہ منہاج نبوت کی رو سے قطعاً مردود ہیں۔ قرآن مجید نے آنحضرتﷺ کو خاتم النّبیین فرمایا اور سلسلہ رسل کے انقطاع کی خبر دیتا ہے۔ احادیث صحیحہ میں ہے کہ تیس کے قریب دجال کذاب ہوں گے جو سب کے سب نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کریں گے۔ خبردار میں خاتم النّبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور وہ میری امت میں ہوں گے۔ چنانچہ ایک حدیث صحیح مسلم میں ہے۔ ’’انہ سیکون فی امتی کذّابون ثلٰثون کلّہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النّبیین لا نبی بعدی‘‘ ایک متفق علیہ حدیث کے یہ الفاظ ہیں۔ ’’دجّالون کذّابون