احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
٭… حضرت مسیح موعود کا الہام: ’’کلب یموت علیٰ کلب‘‘ ٭… خداتعالیٰ کی قدرت نمائی بدکار کو بہشتی مقبرہ بھی نصیب نہ ہوا۔ اظہار حقیقت اس پمفلٹ میں جماعت احمدیہ ربوہ کے دو ممتاز ارکان کے خطوط شائع کئے جارہے ہیں۔ جن سے یہ بات عیاں ہے کہ یہ لوگ حقیقت کو چھپانے کے لئے کس طرح گریز کی راہ اختیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ہمارا ان سے مطالبہ یہ ہے کہ اپنے نام نہاد مصلح موعود کی پاکیزگی کو حلف مؤکد بعذاب کے ذریعہ ثابت کریں۔ لیکن یہ لوگ مرزاقادیانی کے واضح تحریروں کی موجودگی میں بھی نہ صرف گریز ہی کرتے ہیں بلکہ یہاں تک لکھ دیتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز نہیں۔ مرزامحمود احمد پر خداتعالیٰ کے واضح عذاب کو دیکھتے اور سمجھتے ہوئے بھی یہ لوگ نہایت بے باکی سے کہتے جارہے ہیں کہ خداتعالیٰ کا میاں صاحب مرحوم کے ساتھ سلوک نہایت اچھا تھا۔ جن لوگوں کے ساتھ خداتعالیٰ کا سلوک اچھا ہوتا ہے وہ فالج جیسی خبیث مرض کا شکار ہوکر گیارہ سال چارپائی پر بیمار رہ کر مرزاقادیانی کے الہام ’’کلب یموت علی کلب‘‘ کے مصداق نہیں بنتے۔ میاں صاحب مرحوم کا وجود مرزاغلام احمد قادیانی کی سچائی کا ایک بیّن ثبوت تھا۔ خداتعالیٰ نے مرزاقادیانی کے ساتھ کشتی نوح میں یہ وعدہ فرمایا تھا کہ جو تیرے اس گھر کی چار دیواری میں داخل ہوگیا ہے اس پر بلانازل نہیں ہوسکتی۔ اس کی تشریح فرماتے ہوئے مرزاقادیانی نے کہا تھا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جو میری تعلیم کی چاردیواری یعنی اس پر عمل پیرا رہے گا اس پر بلانازل نہیں ہوسکتی اور اس شخص پر بھی بلانازل نہیں ہوسکتی۔ جومیرے دنیاوی گھر کی چار دیواری کے اندر رہتا ہے۔ چنانچہ اپنے وعدہ کی لاج رکھتے ہوئے خداتعالیٰ نے جب فالج کی بلا مرزامحمود احمد پر نازل کرنی تھی جو مرزاقادیانی کی تعلیم سے منحرف ہوچکے تھے اور جن پر خدائی وعدہ کے مطابق اس گھر کی چاردیواری میں بلانازل نہیں ہوسکتی ان کو اس گھر کی چاردیواری سے نکال باہر کیا اور ربوہ جیسے کلر شور زمین میں لاکر میاں محمود احمد کو فالج کی بلا میں مبتلا کر دیا اور اس طرح اس بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے سے روک لیا جس میں دفن ہونے سے کوئی دنیاوی طاقت مرزامحمود احمد یا ان کے خاندان کو روک نہیں سکتی تھی۔ خداتعالیٰ نے کمال قدرت نمائی سے اپنے ہر دو دعوؤں کی لاج رکھی۔ قادیان سے نکال کر اس کے گھر کی چاردیواری سے باہر فالج کا شکار کیا اور ساتھ ہی بہشتی مقبرہ کو بھی محفوظ رکھ لیا۔ یہ ہے وہ سلوک جو میاں محمود احمد کے ساتھ خداتعالیٰ کا تھا اور جس پر جماعت احمدیہ ناز کر رہی ہے۔ اب میں مکرم مرزاعبدالحق صاحب ایڈووکیٹ صوبائی امیر جماعت ہائے احمدیہ اور میاں