احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
طرح نہیں ہوسکتے۔ کیونکہ وہ اکثر جھوٹے نکلتے ہیں۔ اکثر میں ذاتی مشیخت، کبریائی اور اغراض کا آمیز ہوتا ہے اور اکثر قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کے خلاف ہوتے ہیں۔ باب پنجم قرآن مجید کی طرح براہین کے تیس برس براہین احمدیہ کی نسبت مرزاقادیانی نے ۱۸۸۰ء میں شائع کیا کہ اسمیں تین سو بے نظیر دلائل سے قرآن مجید کی حقانیت وافضلیت ثابت کی گئی ہے۔ اگر کوئی شخص ان کا پانچواں حصہ بھی اپنی کتابوں میں دکھا سکے یا ہمارے دلائل کو ہی نمبروار توڑ سکے تو میں حلفیہ شرعی اقرار کرتا ہوں کہ اس کو دس ہزار روپیہ انعام دوں گا۔ اس کی اشاعت کے لئے پانچ روپیہ قیمت رکھ کر پیشگی امداد چاہی۔ اس طرح پر جب کافی روپیہ وصول ہویا تو اس کی اشاعت بند کر دی اور یہ ظاہر کیا کہ یہ کتاب تین سو جز تک پہنچ چکی ہے اور اس کی قیمت دس روپیہ اور پچیس روپیہ رکھ دی۔ جب بے حد انتظار کے بعد لوگوں نے تقاضے شروع کئے تو ایک عجیب اشتہار شائع کیا جس کے الفاظ حسب ذیل ہیں۔ ’’اس توقف کو بطور اعتراض پیش کرنا محض لغو ہے۔ قران کریم بھی باوجود کلام الٰہی ہونے کی تیئس برس میں نازل ہوا۔ پھر اگر خداتعالیٰ کی حکمت نے بعض مصالح کی غرض سے براہین کی تکمیل میں توقف ڈال دی تو اس میں کون سا ہرج تھا اور اگر یہ خیال کیا جائے کہ بطور پیشگی خریداروں سے روپیہ لیا ہے تو ایسا خیال کرنا بھی حمق اور ناواقفی ہے۔ کیونکہ اکثر براہین احمدیہ کا حصہ مفت تقسیم کیاگیا ہے اور بعض سے پانچ روپیہ اور بعض سے آٹھ آنہ تک قیمت لی گئی ہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں جن سے دس روپیہ لئے گے اور جن سے پچیس روپیہ لئے گئے ہوں وہ تو صرف چند ہی انسان ہیں۔ پھر باوجود اس قیمت کے جو ان حصص براہین احمدیہ کے مقابل جو منطبع ہوکر خریداروں کو دئیے گئے کچھ عجب نہیں۔ بلکہ عین موزؤں ہے۔ اعتراض کرنا سراسر کمینگی اور سفاہت ہے۔ مگر پھر بھی ہم نے بعض جاہلوں کے ناحق شور وغوغا کا خیال کر کے دو مرتبہ اشتہار دیدیا کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں ہمارے پاس روانہ کر دے اور اپنی قیمت واپس لے لے۔ چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے انہوں نے کتابیں واپس کر دیں اور قیمت لے لی اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا۔ مگر ہم نے قیمت دے دی اور کئی دفعہ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہم ایسے کمینہ طبعوں کی نازبرداری کرنا نہیں چاہتے اور ہر ایک وقت قیمت واپس دینے پر تیار ہیں۔ چنانچہ خداتعالیٰ کا