احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
میں زبان پر آئے۔ اسی فریاد کا مسیح موعود کی زبان پر دہرائے جانا اور باربار دہرائے جانا کیا خداتعالیٰ کا ایک عبث فعل تھا۔ ’’فتدبروا‘‘ پس معلوم ہوتا ہے کہ یہاں بھی مسیح موعود کے مشن کی قریباً قریباً تباہی تھی اور جماعت کے بیشتر حصہ نے گمراہ ہوجانا تھا۔ تبھی تو مسیح موعود کو روحانی طور پر ’’ایلی ایلی لما سبقتنی‘‘ اور ’’رب انی مغلوب فاانتصر‘‘ کہنا پڑا۔ اب ’’رب انی مغلوب فاانتصر‘‘ سے بھی یہی مراد ہے کہ حق مغلوب ہو جائے گا اور باطل کو اپنی اکثیرت وکامرانی پر ناز ہوگا۔ خلیفہ قادیان کے مظالم ان الہامات کے پیش نظر جب ہم خلیفہ صاحب ربوہ اور ان کے پیروکاروں کی حالت کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی یہ کوئی معمولی فتنہ نہیں۔ قادیان میں ان لوگوں نے ایسے ایسے مظالم کئے کہ انسانیت کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور ہم بچشم خود ان مظالم کو دیکھتے رہے ہیں اور ان حقائق کے پیش نظر خداتعالیٰ کے الہامات میں بھی ان ظالموں کا خاص طور پر ذکر کیاگیا ہے۔ چنانچہ الہام: ’’انی احافظ کل من فی الدار الا الذین علو باستکبار‘‘ میں ’’الا الذین علو باستکبار‘‘ میں انہی ظالموں کا ذکر ہے اور مسیح موعود کو متعجب ہونا پڑا اور فرمایا: ’’الا الذین علو‘‘ ہمیشہ ساتھ ہی ہوتا ہے۔ خدا معلوم اس کے کیا معنی ہیں اور اکثر الہامات میں مسیح موعود نے ’’واﷲ اعلم‘‘ اور خدامعلوم فرما کر اس بات کو کھول دیا ہے کہ ان کے بیان کردہ معانی صرف قیاسی ہیں اور ان الہامی پیش گوئیوں کی اصل حقیقت صرف خداتعالیٰ کو ہی معلوم ہے جو کہ اپنے وقت پر خود بخود ظاہر ہو جائے گی۔ بھلا مسیح موعود کے وقت جب کہ جماعت نور علیٰ نور تھی ان الفاظ کے معانی کیا کھلتے۔ ان الفاظ کے معنی تو بعد میں ہی کھلنے تھے جب کہ ظالموں کو ان کے ظلم وتشدد کی وجہ سے اس بستی سے نکال دیا جاتا تھا۔ وقت گذرتا گیا اور موجودہ خلیفہ کا دور آیا اور رفتہ رفتہ ان کے چلن کے بارے میں خبریں پھیلنی شروع ہوئیں جو کہ دن بدن شدت اختیارکرتی گئیں۔ جب عام چرچا ہوگیا تو خلافت مآب کو فکر دامن گیر ہوا اور ان خبروں کو دبانے کے لئے گوناگوں ظالمانہ کارروائیوں کاسہارا لیاگیا۔ خلیفہ صاحب کو رات دن منافقوں کے بارے میں خوابیں آنے لگ گئیں۔ غریبوں کا مقاطعہ شروع ہوا۔ ان کو قادیان سے نکالا جانے لگا۔ پالتو مولویوں کو فعّال کیاگیا۔ جنہوں نے اشارہ پاتے ہی اپنے ولی نعمت کی خوشنودی کے لئے جابجا جلسے کئے اور جلوس نکالے اور ایک طرف تو انہوں نے خلافت مآب پر تقدس کے خلاف چڑھانے