احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۷… حج کا بند ہونا۔ ۸… ستارہ ذوالنین کا نکلنا۔ ۹… چھ ہزار برس کے اخیر پر مسیح موعود کا ظاہر ہونا۔ یہ تمام بناوٹ ہے کسی آیت وحدیث میں اس کی تصریح نہیں ہے۔ فصل سوم: ان نشانات کے بیان میں جو فی الحقیقت مرزاقادیانی کے مخالف ہیں مگر چالاکی سے اس نے ان کو نشان بنا لیا ہے: ۱… دانیال نبی کی پیش گوئی۔ اس میں الفاظ ذیل قابل غور ہیں: ’’جس وقت سے دائمی قربانی موقوف کی جائے گی اور مکروہ چیز جو خراب کرتی ہے قائم کی جائے گی ایک ہزار دو سو نوے دن ہوں گے۔ مبارک وہ جو انتظار کرتا ہے اور ایک ہزار تین سو پینتیس دن تک آتا ہے۔‘‘ مرزاقادیانی خود لکھتا ہے کہ اس کو ۱۲۹۰ھ سے شرف مکالمہ حاصل ہے۔ پس یہی وہ مکروہ چیز ہے جس نے ہزاروں مسلمانوں کو خراب کیا۔ مبارک وہ ہے جو انتظار کرتا ہے اور ۱۳۳۵سال تک آتا ہے۔ ۲… نعمت اﷲ ولی کی پیش گوئی۔ اس میں شعر ذیل قابل غور ہے ؎ مہدی وقت وعیسیٰ دوراں ہر دورا شہسوار می بینم اس شعر میں مہدی اور عیسیٰ دو علیحدہ وجود بیان کئے گئے ہیں۔ مگر مرزاقادیانی ان کو ایک ہی بناتا ہے۔ ۳… ’’انی احافظ کل من فی الدار‘‘ یہ غلط ثابت ہوا۔ کیونکہ اوّل: تو خاص مرزاقادیانی کے گھر میں پیراں دتہ اور عبدالکریم طاعون سے ہلاک ہوئے۔ دوم: مرزاقادیانی نے لفظ فی الدار میں تمام مرید شامل کر لئے تھے۔ (کشتی نوح ص۱۰، خزائن ج۱۹ ص۱۰) مگر بڑے بڑے مرید ہلاک ہوئے۔ مثلاً محمد افضل، مولوی برہان الدین، مولوی محمد یوسف، مولوی نور احمد۔ سوم: اب اس کے خلاف یہ الہام ہوچکا۔ ’’انی احافظ کل من فی الدار واحافظک خاصۃ‘‘ ۴… ’’سبحان اﷲ۰ تبارک وتعالیٰ راد مجدک۰ سیقطع اباؤک ویبدؤمنک‘‘ ۵… مرزاغلام قادر کا سخت بیمار ہونا۔ ان کی نسبت معلوم ہونا کہ اب ان کی زندگی محض پندرہ یوم ہے۔ پھر دعا سے پندرہ سال زندہ رہنا۔