احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
گواہ صالح نور اور مجھے قادیانیوں کی طرف سے خطرناک دھمکیاں دی جارہی ہیں مسلمان طلباء کی جاسوسی کے لئے قادیانی طلباء کو بھیجا جاتا ہے گواہ رفیق احمد باجوہ کا بیان! لاہور یکم؍جولائی۱۹۷۴ء وقوعہ ربوہ (چناب نگر) کے تحقیقاتی ٹربیونل جج مسٹر جسٹس کے ایم۔اے صمدانی نے آج ایک اور گواہ ٹھیکیدار ثناء اﷲ کا بیان قلمبند کیا۔ ثناء اﷲ سمیت اب تک ۳۳گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ ثناء اﷲ سے قبل گواہ رفیق احمد باجوہ پر جرح مکمل ہوئی۔ ثناء اﷲ نے آج عدالت میں احمدیہ فرقہ کے سربراہ اور خلیفہ اور ان کے عزیز واقارب اور ان کے زیر اثر ربوہ کے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ قریبی آبادیوں اور دیہات سے خوبصورت لڑکیوں کو اغوا کراتے ہیں اور پھر انہیں خلیفہ کے محل میں رکھنے کے بعد خلیفہ کے منظور نظر لوگوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ گواہ نے اس سلسلہ میں ۴خواتین کا نام بھی فاضل جج کو لکھوائے اور بتایا کہ یہ اغوا شدہ خواتین اب بھی ربوہ (چناب نگر) میں بااثر لوگوں کے پاس موجود ہیں۔ لیکن ان کے ورثاء کی شکایات پر پولیس نے کبھی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ کیونکہ پولیس کا بڑے سے بڑا افسر بھی ربوہ (چناب نگر) میں قادیانی فرقہ کی تنظیم کی اجازت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔ گواہ نے اس طرح قتل کے بھی تین واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ دو افراد کو بااثر لوگوں نے سنگسار کرادیا اور ایک کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینکوا دیا۔ فاضل ٹربیونل جج نے اس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مسٹر کمال مصطفی بخاری کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپرنٹنڈنٹ پولیس جھنگ سے اس ضمن میں فوری طور پر خصوصی رپورٹ طلب کریں۔ مختلف وکلاء کی جرح کے دوران گواہ نے بتایا کہ ربوہ (چناب نگر) میں ناکہ بندی کا رواج عام ہے۔ جب رابعہ انقلابیہ کی خفیہ تنظیم نے ۱۹۷۲ء میں ربوہ میں جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی تو ان کی ناکہ بندی کی کوشش کی گئی۔ گواہ نے کہا کہ رابعہ انقلابیہ ایسی تحریک ہے جو موجودہ خلیفہ کی برادری کش پالیسی کے خلاف چلائی گئی ہے۔ گواہ نے بتایا کہ مرزاناصر احمد (قادیانی خلیفہ) کا ایک باورچی محمد علی بھی تھا۔ باورچی گیری کے زمانہ میں وہ مرزاناصر احمد کی نجی گھریلو زندگی کے بارے میں لوگوں کو باتیں بتاتا تھا۔ لہٰذا اسے چند ماہ پیشتر قتل کر دیا گیا۔ امور عامہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔لیکن پھر اسے ختم کر دیا گیا اور آج تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ گواہ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس باورچی کے بارے میں جانتا ہے۔ ویسے بھی ربوہ میں