احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
پیروکار نہایت بے بسی کی حالت میں قادیان سے نکال بھی دئیے گئے۔ پھر بھی یہ لوگ نہیں سمجھتے۔ اے لوگو! کیا تمہارے مقدر میں ہلاکت ہی ہے۔ خدا سے ڈرو اور اپنی کثرت اور خلیفہ کے خانہ ساز القابات اور حسب ونسبت کو حاضر میں نہ لاؤ۔ کوئی معمولی آدمی تمہیں بھلا کب بہکا سکتا تھا۔ تمہارے بہکانے کے لئے ایک بہت بڑی بلا یعنی بلائے دمشق کی ضرورت تھی اور بہت بڑے تقدس اور مذہبی نقاب کی ضرورت تھی۔ قومیں اسی طرح مغالطہ کھاتی اور بہک جاتی ہے۔ ہماری تحریر پر باربار غور کرو۔اگر آپ لوگ ہماری تحریر پر ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے تو آپ کے تمام وسوسے دور ہو جائیں گے۔ اے لوگو! عرصہ قریباً نصف صدی سے آپ کو دھوکا دیا جارہا ہے اور دین کے بارے میں بہت غلط نقوش آپ کے ذہن نشین کرائے گئے ہیں۔ آپ جب اپنے ذہنی تانے بانے کو ٹوٹتا دیکھتے ہیں تو گھبرا جاتے ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم ہر اس بات کا کہ جو غلط طور پر آپ کے ذہن نشین کرائی گئی ہے۔ تشفی بخش جواب دیں گے۔ خلافت کے دائیں بائیں آگے پیچھے لڑنے والو رک جاؤ کہ ایک بہت بڑا فریب اور دھوکہ تمہیں دیا گیا ہے۔ دیکھو ہم خدا کے نام کا واسطہ دیتے ہیں اور خدا کے کلام کو اپنی تائید میں پیش کرتے ہیں۔ کیا تم خداکے کلام کو بھی رد کردو گے۔ اپنے خدا داد فہم کو اب مزید عرصہ کے لئے رہن نہ رکھو۔ اس سے خود کام لو اور کسی کی بات کو نہ سنو۔ خدا کے کلام کی طرف آؤَ خدا کے کلام کوسنو اور اس خانہ ساز دین پر لعنت بھیجو۔ جیسا کہ ہم آئندہ چل کر بیان کریں گے۔ خداتعالیٰ بھی اس خانہ ساز دین پر لعنت بھیجتا ہے۔ قادیان کی گمراہی تفصیل نمبر:۳… مسیح موعود فرماتے ہیں کہ میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا: ۱… ’’زندگی کے فیشن سے دور جاپڑے ہیں۔‘‘ (تذکرہ ص۵۱۲) ۲… ’’فسحقہم تسحیقاً‘‘ (تذکرہ ص۵۱۲، طبع دوم) خداتعالیٰ کے مامور امین ہوتے ہیں اور بالخصوص الہامات کے بارے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں۔ اب اس وقت جب کہ جماعت کی روحانی حالت بے مثال تھی ان الہامات کو کہ جو بظاہر ناممکن الوقوع نظر آتے ہیں صاف صاف بیان فرمادیا۔