احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
غلام اسمہ یحییٰ۰ فالحمد ﷲ‘‘ کہ یہ لڑکا ۲۸،۲۹، اپریل کی درمیانی رات میں پیدا ہوگا۔ پھٹے منہ ۱۷… ایک طول طویل خواب میں میں نے مسلمانوں کے اتفاق پر گفتگو کرتے ہوئے تقریر ذیل کی کی۔ اسلام ایک ایسی رسی کے مشابہ ہے جو مختلف قسم کے ریشوں سے بنی ہوئی ہے۔ جن میں بعض روٹی کے، بعض اون کے، بعض ریشم کے اور بعض پٹ سن کے۔ پس اگر آپ اپنے ریشوں کو الگ کر لیں اور میں اپنوں کو۔ تو وہ رسی نہ رہے۔ اسی مثال کے ساتھ قرآن مجید میں حکم ہے۔ ’’واعتصموا بحبل اﷲ جمیعاً ولا تفرقوا‘‘ اور بھی آیات بینات میں نے بلا کسی تحریف وتاویل کے اس ثبوت میں پیش کیں۔ مرزائی عبدالکریم نے ان کا خلاف کرنا چاہا۔ میں نے کہا۔ ’’پھٹے منہ تیری اس سمجھ اور مخالفت پر۔‘‘ پھر میں نے مرزاقادیانی کی خود پرستی پر گفتگو کرتے ہوئے مرزاقادیانی اور اس کے ایک ساتھی کے طرف خطاب کر کے کہا۔ لعنت ہے تیری اس توحید پر۔ کیا تو یہی جلال الٰہی ظاہر کرنے آیا تھا کہ فطرت اﷲ لعنت سے خدا کا ماننا۔ اعمال اور فطرت ہیچ ہیں۔ جب تک تجھ کو نہ مانا جائے۔ اے خدا ان بدمعاشوں کو غارت کر۔ اے خدا ان ظالموں کو غارت کر۔ اے خدا ان حرامزادوں کو غارت کر۔ اس کے بعد آیت ذیل میری زبان پر جاری ہوئی اور میں بیدار ہوگیا۔ ’’یاعیسیٰ انی متوفیک ورافعک الیّ ومطہرک من الذین کفروا وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفروا والیٰ یوم القیامۃ‘‘ چودہ ماہ میں مرزا مر جائے گا ۱۸… یکم؍جولائی ۱۹۰۷ء (مرزاقادیانی کی نسبت) آج سے چودہ ماہ تک بسزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا۔ دوم… وہ خوابات والہامات جن میں آیات قرآنی واحادیث نبوی در دلائل علمی مرزاقادیانی کے ہیں دکھائی گئیں: ۱… ۲۸؍نومبر ۱۹۰۶ء۔ صبح بیداری کے وقت، خواب میں مولوی عبداﷲ خاں اور چند مرزائی مجھے ملے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ احقاق حق کے طور پر آپ گفتگو کر لیں۔ تب میں نے حدیث ذیل پڑھی۔ ’’ثلثون دجالون کذابون، کلہم یزعم انہ نبی اﷲ الّا لا نبی بعدی وانا خاتم النّبیین‘‘ یہ حدیث سنا کر میں نے کہا کہ آنحضرتﷺ نے اس حدیث میں چار بار کیسی وضاحت کے ساتھ فرمایا ہے کہ میرے بعد جو نبی ہونے کا دعویٰ کرے وہ دجال، کذاب ہے۔ مرزاقادیانی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے۔ اس لئے وہ دجال، کذاب ہے۔ اس پر ایک مرزائی بولا