احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
خط نمبر:۴… شفیق الرحمن کیا خلیفہ صاحب کے خاندان کا کوئی فرد بھی خلیفہ کی پاک دامنی پر قسم کھا سکتا ہے؟ بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! مکرم ومحترم جناب مرزارفیع احمد سلمہ الرحمن السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ! آپ کا خط ملا، جس میں آپ نے گزشتہ انبیاء علیہم السلام پر بائبل کی رو سے عائد کردہ الزامات کو دہرا کر یہ لکھا ہے کہ یہ الزامات ان کے مریدین نے لگائے تھے۔ افسوس اس امر کا ہے کہ آپ نے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ کسی نبی پر بھی ان کی زندگی میں ان کے کسی مرید نے بھی زنا وغیرہ کا الزام عائد نہیں کیا۔ جن الزامات کی آپ نے نشاندہی کی ہے، وہ بائبل کے مرتبین نے انبیاء علیہم السلام کی طرف منسوب کئے ہیں۔ بائبل کے مفسرین اور قرآن مجید کے مفسرین کا اس امر پر اتفاق ہے کہ یہ باتیں بعد کی اختراع ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی تاریخی ثبوت ہو کہ کسی نبی پر ان کی زندگی میں، ان کے ماننے والوں میں سے کسی نے زناکا الزام عائد کیا ہے تو مجھے حوالہ کے ساتھ تحریر کریں۔ دوم… تمام انبیاء علیہم السلام کی بریت اور عصمت پر قرآن مجید نے گواہی دی ہے۔ اس وجہ سے ہر مسلمان ہر ایک نبی کی پاک دامنی کے لئے ہر قسم کا حلف اٹھانے کو تیار ہے۔ بلکہ آپ سے بھی یہ کہاجائے کہ بائبل کے مطعون انبیاء علیہم السلام کی پاک دامنی پر حلف اٹھائیں تو آپ انشراح صدر سے تیار ہو جائیں گے۔ سوم… آپ، خلیفہ صاحب پر زنا کا الزام لگانے والوںکو قرآن کی کسی نامعلوم آیت کی روشنی میں قابل نفرین اور جھوٹا قرار دیتے ہیں۔ جب آپ کو خلیفہ صاحب کی پاک دامنی پر اتنا ہی یقین ہے تو پھر آپ مندرجہ ذیل قسم کھانے سے گریز کیوں کرتے ہیں۔ یہ الفاظ میں کسی اور خط میں بھی لکھ چکا ہوں۔ اب دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔ ’’میں اپنے خدا کو حاضر وناظر جان کر قسم کھاتا ہوں، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ مرزامحمود احمد خلیفہ ثانی کی ذات پر جو وقتاً فوقتاً الزامات لگتے رہے ہیں وہ غلط اور بے بنیاد ہیں۔ میں گھر کاایک فرد ہونے کی وجہ سے حق الیقین کی بناء پر کہتا ہوں کہ مرزامحمود احمد صاحب مقدس، پاکباز، اسلامی عبادات کو کماحقہ ادا کرنے والے اور مرزاغلام