احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
اب ان الہامات میں تو معاملہ ہی بالکل صاف اور واضح کر دیا گیا ہے۔ دین حسن معاشرت کا ہی دوسرا نام ہے۔ جسے الہام الٰہی میں زندگی کے فیشن سے تعبیر کیاگیا ہے۔ یعنی قادیان کی جماعت اسلام یعنی حسن معاشرت کو ترک کر کے خانہ ساز خیالات کی پیرو ہو جائے گی اور ’’فسحقہم تسحیقاً‘‘ کے معنی ہیں کہ ان کو اس گمراہی کی وجہ سے پیس ڈالا جائے گا۔ یہ الہام خداتعالیٰ کے غضب کا آئینہ دار ہے۔ واضح ہو کہ محض گمراہی ایک ذاتی بات ہے۔ مگر جب اس کے ساتھ علواستکبار اور ظلم وتعدی شامل ہوجائے تو خداتعالیٰ کی طرف سے سرزنش یقینی ہوتی ہے۔ پس ’’فسحقہم تسحیقاً‘‘ سے معلوم ہوتا ہے کہ قادیانی جماعت نہ صرف یہ کہ اسلام کو چھوڑ کر گمراہ ہو جائے گی بلکہ اس سے ظالمانہ کارروائیاں بھی ہوں گی اور جب کوئی شخص یا جماعت ظلم کرتی ہے تو اپنی کسی کمزوری کو چھپانے کے لئے ہی ایسا کرتی ہے اور دوسرے الہامات ’’عمل غیر صالح‘‘ کی صورت میں اس کمزوری کی وضاحت کر رہے ہیں۔ پس الہامات کے ان چھوٹے چھوٹے دو فقروں میں بھی وہی داستان پوشیدہ ہے کہ جو ’’انہ عمل غیر صالح‘‘ اور ’’انہم مغرقون‘‘ اور ’’اخرج منہ الیزیدیون‘‘ اور بلائے دمشق سے ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن ان الہامی پیش گوئیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قادیان کی جماعت کا نام لے کر فتنہ پردازوں کو بالکل بے نقاب کر دیا گیا ہے اورنام لے کر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس جماعت کو سرگروہ بوجہ غیرصالح اعمال کے اور یزیدی خصلات کے اپنے عیوب پر پردہ ڈالنے کے لئے ظلم وتشدد کرے گا اور واقعات نے ان الہامی پیش گوئیوں کی حرف بحرف تصدیق کر کے خدا کے کلام کی صداقت کو ظاہر کر دیا۔ لیکن شاید ظالم لوگوں کو انہی کرتوتوں پر ندامت محسوس کرنے کا موقع نہ ملے کہ ہر سال لاکھوں روپے کے پروپیگنڈہ اور پبلسٹی کی بدولت ان کے ذہنوں کو متواتر ماؤف کیا جارہا ہے اور بدبختی کی انتہاء یہ ہے کہ خود ملزم عدالت عالیہ کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔ لہٰذا اس کا علاج بجز ’’فسحقہم تسحیقاً‘‘ یعنی پیس ڈالے جانے کے اور کیا ہوسکتا ہے۔ سو خداتعالیٰ کے کلام کے مطابق کام شروع ہوچکا ہے۔ قادیان سے زمانہ حاضر کے یزید اور اس کے پیروکاروں کو نکال دیاگیا ہے اور پھر خلیفہ کو مفلوج بھی کر دیا گیا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ دن بدن خداتعالیٰ کے وعید کے دائرے تنگ ہورہے ہیں اور ہمیں یقین کامل ہے کہ اس خانہ ساز دین کو بیخ وبن سے اکھاڑ دیا جائے گا اور ان کے بانیوں کو پیس ڈالا جائے گا…