احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
دکھادی۔ تکرار تو بعض جگہ حذف کیا کہ اس کے بغیر چارہ نہ تھا۔ باقی کتاب شامل جلد ہذا ہے۔ ۶… کھلا خط: جناب شفیق مرزا نے اسلامیان وطن کے نام کھلا خط لکھا جس میں قادیانی عقائد وعزائم کو آسان فہم انداز میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب نے اسے دوورقی پمفلٹ کے طور پر شائع کیا تھا۔ اس جلد میں یہ بھی شامل اشاعت کر کے خوشی محسوس کرتا ہوں۔ ۷… پیرباپ کی پاکیزگی کے حلف سے مرید بیٹے کا گریز بمع ضمیمہ تبلیغی سفر: مرزاغلام احمد قادیانی کا بیٹا موسیو بشیر تھا۔ جس پر غلام قادیان کے مریدوں نے بدکرداری کے سنگین وغلیظ الزام عائد کئے۔ اس کے باعث غلام قادیان کی جماعت۔ لاہور وقادیان کے دو گروہوں میں تقسیم ہوئی۔ لاہوری جماعت کے مرزائی عبدالرحمن ساکن ڈیرہ غازیخان نے قادیانی گروہ پنجاب کے امیر مرزاعبدالحق ایڈووکیٹ سرگودھا کو اور عبدالرحمن کے بیٹے شفیق الرحمن خان ڈیرہ غازیخان نے مرزامحمود کے بیٹے مرزارفیع کو خطوط لکھے کہ وہ مرزامحمود ملعون قادیان کی صفائی پر حلف اٹھائیں۔ دونوں نے حلف اٹھانے سے گریز وفرار اختیار کر کے اپنی اور مرزامحمود کی مزید رذالتوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ عبدالرحمن لاہوری مرزائی ڈیرہ غازیخان نے چناب نگر وسرگودھا کا سفر بھی کیا۔ ’’تبلیغی سفر‘‘ کے نام پرایک مضمون لکھا۔ یہ تمام خط وکتابت وتبلیغی سفر کی رپورٹ متذکرہ بالا پمفلٹ میں ایک ساتھ شائع کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس میں کاتب ومکتوب الیہ سب قادیانی ہیں۔ ۸… چند قابل غور حقائق: مرزامحمود قادیانی کی بدکرداری کے عریاں ہونے پر قادیانی گروہ دو حصوں میں حصّے بخرے ہوا۔ آگے چل کر پھر قادیانی گروہ کی کوکھ سے حقیقت پسند پارٹی نے جنم لیا۔ اس حقیقت پسند پارٹی کے ایک لکھاری نے قادیان کی عیاری وعریانی پر یہ رسالہ لکھا۔ جو دسمبر ۱۹۶۱ء میں شائع ہوا۔ اس کا لکھاری ’’سبط نور‘‘ تھا جو قادیانی تھا۔ اس نے مرزامحمود کی بدکاری کو اس پمفلٹ میں جگہ