احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
میں ان کی بوچھاڑ نہایت کثرت سے نظر آتی ہے۔ نومبر کی بوچھاڑ میں ہر ۳۳سال کے بعد انتہاء درجہ کی روشنی ہوتی ہے اور مہینوں میں بوچھاڑیں کم ہوتی ہیں۔ دیکھو انسائیکلوپیڈیا بری ٹینیکا۔ دمدار ستارے بھی ہمیشہ گردش میں ہیں۔ ان میں سے ایک ایسے ہیں جو خاص مدت کے بعد ہمیشہ نظر آتے رہتے ہیں۔ ان میں سے بڑے مشہور یہ ہیں: (۱)ہیلے صاحب کا جو قریباً پچھترسال کے بعد نظر آتا ہے۔ (۲)اینکی صاحب کا جس کا زمانہ ۱۲۶۰دن ہے۔ (۳)بیلاز کمیٹ۔ (۴)لالینڈ صاحب نے سو کے قریب دمدار ستارے شمار کئے ہیں۔ جن میں سے نصف مشرق سے مغرب کو چلتے ہیں اور نصف ان کے مخالف سمت میں بعض کی دم ایک ہوتی ہے۔ بعض کی شاخوں یا دندانوں والی۔ (دیکھو ماڈرن انسائیکلوپیڈیا) الغرض قدرت الٰہی کا یہ بھی ایک انتظام ہے کہ دمدار ستارے ایک خاص رفتار سے چلتے اور مقررہ مدتوں کے بعد باربار نظر آتے رہتے ہیں۔ شہاب ثاقب بھی اسی کی قدرت اور نظام کے مسخر اپنے اپنے اوقات پر ظہور کرتے ہیں۔ مگر شیطانوں نے ان کو ڈھکونسلے بازیوں کا ذریعہ بنارکھا ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید فرماتا ہے: ’’ولقد زینا السمّاء الدنیا بمصابیح وجعلناہ رجو ما للشیطن‘‘ انہیں میں سے مرزاقادیانی اور مرزائی ہیں جو شہابوں اور دمدارستاروں کی نسبت رجماً للغیب کرتے رہتے اور ان کے ظہور کو اپنی تصدیق میں پیش کیا کرتے ہیں۔ ۶… الہامات قدیم جو پہلے براہین احمدیہ میں شائع ہوئے۔ پھر مختلف کتابوں میں شائع ہوتے رہے۔ پھر (اربعین ص۳۶تا۵۲، خزائن ج۱۷ ص۳۵۱،۳۸۵) شائع ہوئے۔ انہیں کو پھیلا کر (حقیقت الوحی ص۷۰تا۱۰۸، خزائن ج۲۲ ص۷۳تا۱۱۱) شائع کر دیا۔ ۷… خاتمہ کی پیشانی تو یہ دی ہے۔ بعض معترضین کے اعتراضات کے جواب مگر کسی معترض کی عبارتیں نقل نہیں کیں نہ ان کے دلائل کو توڑا۔ بلکہ اپنے ہی الفاظ میں ایک اعتراض پیش کر دیا ہے یا ایک مرید کے سوالات درج کر دئیے ہیں اور انہیں کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ المسیح الدجال، باربار کھٹکھٹایا ہے۔ مگر کوئی اعتراض اس سے نقل نہیں کیا۔ نہ اس کی کوئی دلیل نقل کی ہے۔ بلکہ ابلہ فریبی، بددیانتی اور دھوکہ دہی کے طریق پر اپنی طرف سے ایک آسان سوال گھڑ لیا اور آپ ہی جواب لکھ مارا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزاقادیانی کو یہ کامل یقین ہے کہ اس کے مرید عبدالحکیم خاں کی کتاب کو نہیں پڑھتے۔ اس لئے ان کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ المسیح الدجال کا نام