احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۲۴… سید احمد خان آخیری عمر میں تکلیف اٹھائے گا۔ حوالہ ندارد الفاظ ندارد۔ ۲۵… مبارک احمد کی آخری حالت تھی۔ خداتعالیٰ کی طرف توجہ کی۔ تو دو تین منٹ کے لئے لڑکے کو سانس آنے لگا۔ ایسے نظارے اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ یہ نشان کیسے ہوا۔ ۲۶… ’’اردت ان استخلف فخلقت ادم‘‘ یہ کوئی پیش گوئی نہیں۔ نہ کسی طرح پر مرزاقادیانی کے لئے کوئی نشانی ہے۔ ۲۷… سردار خان نے ایک مقدمہ میں دعا کرائی اور اس کا اپیل منظور ہوگیا۔ ۲۸ سیٹھ عبدالرحمن کو ذیابیطس میں کار بنکل نکل آیا۔ دعا سے صحت یاب ہو گئے۔ ۲۹… سمیاں قاسم ورستم ومغل کے مقدمہ میں دعا کی گئی۔ فتحیاب ہوئے۔ ۳۰… سید ناصر شاہ کے بارہ میں دعا کی گئی۔ اس کی مشکلات دور ہوئیں اور ترقی ملی۔ ۳۱… مستری نظام الدین ایک فوجداری مقدمہ میں گرفتار ہوا۔ اس نے پچاس روپیہ نذرانہ مان کر درخواست دعا کی۔ اس کے لئے دعا کی گئی اور وہ بری ہوگیا۔ ۳۲… سید مہدی حسن کی بیوی سخت بیمار ہوگئی۔ امید زیست نہ تھی۔ ہماری دعا سے دوبارہ زندہ ہوگئی۔ ۳۳… عبدالکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹ لیا تھا اور کسولی پر اس کا علاج کرایا گیا تھا۔ مگر بعد میں اس کو تشنجوں کا دور ہوا۔ کوئی امید زیست نہ تھی۔ اس کے لئے دعا کی گئی اور وہ صحت یاب ہوگیا۔ گویا کہ مردہ زندہ ہوگیا۔ ۳۴… سید ناصر شاہ کی تبدیلی گلگٹ کی ہوگئی تھی میری دعا سے ملتوی ہوگئی۔ نمبر۷سے۳۴ تک سراسر چالاکی ہے یا حماقت۔ جب ہزاروں کی درخواستیں دعا کے واسطے پیش ہوتی ہیں اور سب کے واسطے دعا کی جاتی ہے تو پھر دو چار فیصدی کی کامیابی کو دعا کا نتیجہ سمجھ لینا کیسے صحیح ہوسکتا ہے؟ کیا یہ اسی قسم کا استدلال نہیں ہے۔ جو بت پرست، تعزیہ پرست، قبر پرست پیش کیا کرتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص نے منت مانی تھی۔ فلاں کو بیٹا ملا۔ فلاں کو نوکری ہوگئی۔ فلاں مقدمہ جیت گیا۔ فلاں کا مرض دور ہوگیا؟ مرزاقادیانی نے توچھ مثالیں پیش کیں۔ مگر ایک تعزیہ پرستوں میں اس قسم کی لاکھوں مثالیں مل جائیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ کروڑہا لوگ، بت پرستی، مقبرہ پرستی اور تعزیہ پرستی میں غرق ہیں اور گنڈے وتعویزوں پر یقین کرتے ہیں۔