احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۴… عبداﷲ سنوری نے مقام بسی کے ایام میں مجھ پر اتہام لگانے شروع کئے تھے۔ اس لئے اس کا بیٹا حشمت اﷲ طاعون سے ہلاک ہوا۔ ۵… مصطفیٰ خان نے قرآن مجید اور انبیاء علیہم السلام کے کلمات کو مرزائی پیش گوئیوں کی طرح میرے سامنے مہمل بتلایا تھا۔ مجھے الہام ہوا کہ اس نے انبیاء علیہم السلام کی توہین کی ہے۔ اس لئے وہ امتحان ایف۔اے میں فیل ہوجائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ۶… سعد اﷲ خان مرزائی مجھے نظر حقارت اور متنفر سے دیکھتا تھا۔ مجھے خواب میں دیکھایا گیا کہ مولوی عبداﷲ خاں کا چھوٹا بھائی اور انہیں کے ساتھ رہتا ہے۔ ایک بت پیدا ہوا۔ ۷… محمد حسین مراد آبادی پر میری تبلیغ ہوچکی تھی۔ اس لئے وہ وجع مفاصل کے دردناک عذاب میں مبتلا ہوا۔ ۸… سنور میں میرا ایک لیکچر ہوا جس میں میں نے صاف طور پر بیان کر دیا کہ مرزاقادیانی اور مرزائی قرآن اور احادیث صحیحہ سے سخت مرتد اور سنت انبیاء کے سخت مخالف ہیں۔ اس طرح پر اسلام کی سنور میں تبلیغ ہوئی۔ مگر مرزائیوں نے نہیں مانا۔ اس لئے بہت سے مرزائی طاعون سے ہلاک ہوئے اور بہت سے خانہ ویران ہوگئے۔ مثلاً محمد ابراہیم پٹواری، محمد مصطفیٰ ولدمنشی ابراہیم، محمد مرتضیٰ ولد منشی ابراہیم، زوجہ محمد مصطفیٰ، زوجہ محمد ابراہیم،محمد ابرہایم خورد پٹواری، اہلیہ شیخ محمد نواز، محمد زکریا ولد ابراہیم، دختر عبدالعزیز پٹواری، زوجہ رحمت اﷲ، زوجہ عبدالرحمن پٹواری، زوجہ برادر غلام داد، دختر عبداﷲ، محمد اختر ولد اختر محمد یٰسین، یہ کل ۲۱نشان ہوئے۔ ۲۲… حافظ نور محمد سیکرٹری انجمن احمدیہ پٹیالہ کو مرنے سے چار یوم پہلے خواب میں دکھایا گیا کہ جب تک وہ ڈاکٹر عبدالحکیم خاں صاحب سے علاج نہ کرائے گا۔ ہرگز اچھا نہ ہوگا۔ آخیر وقت ہوش تک وہ یہی کہتا رہا کہ مجھے ڈاکٹر عبدالحکیم خان صاحب کے پاس لے چلو۔ مگر ایک لنگڑا مرزائی اس بات پر اڑا رہا کہ ہم وہاں نہیں لے جاتے۔ اس بیجارہ مرحوم نے یہاں تک کہا کہ پھر میں کسی طرح نہیں بچ سکتا۔ مگر اوروں نے نہ مانا۔ مرزائیاں پٹیالہ میں یہ اک انسان آدمی تھا۔ اس لئے اﷲتعالیٰ نے اسے ضائع ہونے نہیں دیا۔ ۲۳… مولوی عبدالحق سامانوی نے مجھ سے نبوت مرزاکے ثبوت میں بیہودہ بحث کی اور قرآن وحدیث سے ارتداد ظاہر کیا۔ اس لئے اس کی اہلیہ طاعون سے ہلاک ہوگئی۔ کیوں جناب وہ الہام پورا ہوا کہ نہیں۔ جس پر کہ مرزاقادیانی کو بڑا ناز ہے۔ اے بسا خانہ دشمن کہ توویراں کر دی۔