احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
سے دشمنی کرتے ہیں۔ وہ مقطوع النسل ہیں اور جن پادریوں کی اولاد ہوتی ہے وہ حضرت کے دشمن نہیں ہیں۔ اے کانے دجالیو! جو کچھ تم ان آیات کا جواب تجویز کرو گے وہی آپ کے استدلال ’’لو تقول‘‘ کا جواب ہوگا۔ ۵… (اربعین نمبر۴ ص۷،۸، خزائن ج۱۷ ص۴۳۷) توریت میں لکھا ہے کہ ’’اگر تمہارے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تمہیں کوئی نشان اور معجزہ دکھلاوے اور اس نشان یا معجزہ کے مطابق جو اس نے تمہیں دکھایا بات واقع ہو اور وہ تمہیں کہے آؤ ہم غیرمعبودوں کی جنہیں تم نے نہیں جانا پیروی کریں۔ یعنی خدا کے سوا کسی اور کا حکم منوانا چاہے یا اپنی ہی پیروی ان باتوں میں کرانا چاہے جو توریت کے مخالف ہیں تو ہرگز اس نبی یا خواب دیکھنے والے کی بات پر کان مت دھرو کہ خداوند تعالیٰ خدا تمہیں آزماتا ہے۔ تادریافت کرے کہ تم خداوند اپنے خدا کو اپنے سارے دل اور ساری جان سے دوست رکھتے ہو کہ نہیں۔ چاہئے کہ تم خداوند اپنے خدا کی پیروی کرو۔ (یعنی اسی کی ہدایتوں کے موافق چلو۔ دوسرا شخص گو کوئی فلاسفر ہو، یا حکیم ہو اس کی بات نہ مانو) اور اس سے ڈرو اور اس کے حکموں کو حفظ کرو اور اس کی بات مانو، تم اسی کی بندگی کرو اور اسی سے لپٹے رہو اور وہ نبی یا وہ خواب دیکھنے والا قتل کیا جائے گا۔‘‘ (دیکھو توریت استثناء باب۱۳) نوٹ… ان آیات توراتی سے تو مرزاقادیانی نے اپنی جڑوں کو آپ کاٹ ڈالا۔ اوّل: تو ان سے یہ ثابت ہوا کہ جھوٹا نبی بھی نشان اور معجزہ دکھلا سکتا ہے اور اس کے مطابق بات واقع ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ مرزاقادیانی کے بعض نشانات پورے ہو جائیں۔ دوم: جھوٹے نبی کی یہ شناخت ہے کہ اس کی تعلیم کتب مقدسہ کے خلاف ہوگی۔ جیسا کہ مرزاقادیانی کی تعلیم سراسر قرآن مجید کے خلاف ہے۔ جیسا کہ ہم نمونتاً باب اوّل میں بیان کر چکے ہیں۔ سوم: جھوٹا نبی قتل کیا جائے گا۔ مگر مولوی چراغ الدین اور منشی الٰہی بخش جو مرزاقادیانی کے زعم میں جھوٹے نبی تھے قتل نہیں ہوئے۔ اس لئے وہ جھوٹے نہ ٹھہرے اور چونکہ ان کی تمام تعلیمات، تورات وانجیل وقرآن کے مطابق تھیں۔ اس لئے وہ اپنے دعوؤں میں سچے ٹھہرے۔ چہارم: مرزاقادیانی جھوٹا نبی ثابت ہوا۔ کیونکہ اس کی تعلیم قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کے مخالف ہے۔ ۶… (اربعین نمبر۴ ص۸، خزائن ج۱۷ ص۴۳۸) ’’لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے۔ جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا تو وہ نبی قتل کیا جائے۔‘‘ (تورات استثناء باب۱۸،۲۰) اس آیت کے مقدم وموخر کو مرزاقادیانی نے دور کر کے سخت دھوکا دینا چاہا ہے۔ جیسا