احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
پنجم… اس کے اپنے الہام ’’قرآنی وحی‘‘ کے صریحاً خلاف ہوتے ہیں۔ ششم… ان کا اکثر حصہ جھوٹا ثابت ہتا ہے اور جن الہامات میں کثیر حصہ جھوٹ ہو، وہ شیطانی ہیں۔ جیسا کہ قرآن مجید فرماتا ہے۔ ’’ہل انبئکم علے من تنزل الشیاطین تنزّل علیٰ افّاک اثیم یلقون السمیع واکثرہم لکاذبون (الشعراء:۲۲۱تا۲۲۳)‘‘ ہفتم… مرزاقادیانی کا بدعہد، خائن، متکبر، فحش گو، کذاب، طعان، لعان، خود پسند، نفس پرست ہونا خداوند عالم کی توہین، انبیاء علیہم السلام اور اسلام کی تحقیر کرنا، المسیح الدجال اور کانے دجال میں بخوبی ثابت کر دیا گیا اور قرآن مجید کی اسی آیت سے صاف ظاہر ہے کہ مفتری، بدعمل لوگوں پر ہی شیاطین نازل ہوا کرتے ہیں۔ ہشتم… جھوٹے وعدے دینا، بے بنیاد آرزؤں میں پھولنا، چکنی چپڑی باتوں اور بے حد لم ترانیوں، خالی مشیخت اور دھوکے سے پر ہونا، زخرف القول اور غرور کا پورا نقشہ ہونا، شیطانی الہاموں کی خاص شناخت ہے۔ چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے۔ ’’یعدہم ویمنّیہم وما یعدہم الشیطان الا غرورا (النساء:۱۲۰)‘‘ شیطان ان کو وعدے دیتا اور امید دلاتا ہے۔ مگر شیطان جو ان کو وعدے دیتا ہے وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں۔ ’’وکذالک جعلنا لکل نبّی عدوالشیاطین الجن والانس یوحی بعضہم الیٰ بعض زخرف القول غرورا (الانعام:۱۱۲)‘‘ اسی طرح ہم نے ہر نبی کے واسطے شیاطین جن وانس مقرر کئے ہیں جن میں سے بعض بعض کی طرف چکنی چپڑی اور دھوکہ آمیز باتیں وحی کرتے رہتے ہیں۔ مرزاقادیانی کے الہامات عموماً اسی قسم کے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ نمونتاً اوپر بیان کئے گے اور اب خود مرزاقادیانی کو بھی ان پر اعتبار نہیں رہا۔ نہم… مولوی عبدالرحمان لکھوکے والے اور شیخ الٰہی بخش اکاؤنٹنٹ کے الہامات مرزاقادیانی کی نسبت ہیں۔ ’’وما یعدہم الشیطان الا غرورا‘‘ مرزاکے الہامات دہم… اگر مرزاقادیانی کے بعض خوابات یا الہامات سچ بھی ہو جائیں تو شیطانی الہامات کا مصداق ہوں گے۔ جیسا کہ شیطانی الہامات کی نسبت قرآن مجید فرماتا ہے: ’’واکثرہم لکاذبون‘‘ یا زیادہ سے زیادہ ابن صیاد کے الہامات کا نمونہ جس نے کہا تھاکہ میرے پاس دو جھوٹے خبر رساں آتے ہیں اور ایک سچا اور کبھی دو سچے آتے ہیں اور ایک جھوٹا اور جس کی نسبت مشکوٰۃ نبوت نے یہ فیصلہ دیا تھا۔ خلط علیک الامر۔ تجھ پر غلط ملط ہوگئی۔ وہ رحمانی الہامات کسی طرح