احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
مبتلا اور اگر ان تمام میں سے خواہ ہزار ہی کیوں نہ ہوں ایک بھی بچا رہا تو میں جھوٹا۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیا تھا کہ اگر سنائے اور تکفیر وتکذیب سے باز آئے تو خدا کی لعنت کے نیچے مریں گے۔ ڈوئی بھی گویا کہ اسی فہرست میں شامل تھا۔ کیونکہ اسی قسم کے تحدیانہ الفاظ میں اپنی طرف سے ہی اس کو بھی مدعو کیا تھا۔ نہ کسی خاص الہام کی بناء پر۔ پس جب کہ اس فہرست میں سے ایک سال کے اندر کوئی نہ مرا۔ بلکہ چند ایک مرے بھی وہ مرزاقادیانی کی روسیاہ کرنے کو سالہا سال کے بعد مرے تو مرزاقادیانی جھوٹا ٹھہرا۔ پھر یہ کیسی بے شرمی ہے کہ ایک کی موت کو پکڑ کر مرزائی بغلیں بجانے لگ جاتے اور ڈینگیں مارتے ہیں۔ مثلاً منشی سعد اﷲ کی موت پر جو اس مباہلہ سے بارہ سال بعد قدرت طور پر واقع ہوئی مرزائیوں نے جھٹ ان کا نام فہرست مباہلہ میں دس نمبر پر پیش کر کے ظاہر کر دیا کہ اس کے ساتھ مباہلہ ہوچکا تھا۔ اس لئے وہ صادق کے سامنے مر گیا۔ حالانکہ دعویٰ یہ تھا کہ اگر ایک سال کے اندر ایک بھی ان میں سے باقی رہا تو میں جھوٹا۔ (انجام آتھم ص۶۷، خزائن ج۱۱ ص۶۷) ایسا ہی ڈوئی کی موت پر لم ترانیاں اور بیحد لاف وگزاف جب مرزاقادیانی کا کوئی الہام پیش نہیں کر سکتے تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ وہ کاذب نبی تھا۔ اس لئے مرزاقادیانی کے سامنے جو سچا نبی ہے فوت ہوگیا۔ اگر یہ قطعی اصول ہے کہ صادق کے سامنے تمام کاذب فنا ہو جائیں تو پھر مسیلمہ سچا اور محمدﷺ کاذب نبی ٹھہرے۔ (نعوذ باﷲ، نعوذ باﷲ) کیا مرزاقادیانی کے مرنے کے بعد مدعیان الہام یا فہرست مباہلہ میں سے جو شخص زندہ رہ جائیں گے وہ سب صادق ہوں گے اور مرزاقادیانی کاذب ٹھہرے گا۔ پس جب تک کلام الٰہی سے کسی کی موت کا تعین نہ ہو جائے۔ اس کا پہلے یا پیچھے مرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ منشی الٰہی بخش ۳۱… منشی الٰہی بخش اکاؤنٹنٹ مرحوم کے انتقال پر اسی طرح غل گپاڑہ شروع کر دیا اور الہام ذیل کو موت کی پیش گوئی قرار دے دیا۔ برمقام فلک شدہ یارب۔ گر امیدے وعلم مدار عجب بعد ۱۱(گیارہ) اس کے ساتھ (اربعین نمبر۴ ص۲۱ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۵۷) پر نوٹ ہے۔ ’’میں نہیں جانتا کہ گیارہ دن ہیں، یا گیارہ ہفتہ یا گیارہ مہینے۔ مگر بہرحال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا۔ میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں۔ جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کرے۔‘‘ اصل الہام اور مرزاقادیانی کی تفہیم وتشریح میں کوئی لفظ ایسا نہیں جو یہ ثابت کرے کہ منشی الٰہی بخش مرحوم مرزاقادیانی سے پہلے فوت ہو جائیں گے۔ موت