احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
باون سال کا کتا ۲۵… ’’الکلب یموت علیٰ الکلب‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۱۸۰) ایک مولوی کی نسبت کہ وہ کہتا ہے اور کلب کے یعنی باون سال کی عمر میں فوت ہو جائے گا۔ مگر وہ ستر سال کی عمر کو پہنچ چکے۔ تجھے عزت کا خطاب ۲۶… ’’لک الخطاب العزت‘‘ قیصر ہند کا شکریہ۔ (تذکرہ طبع سوم ص۳۳۹،۳۴۱) ملکہ معظمہ قیصر ہند کی شصت جوبلی کے مقام پر یہ الہامات شائع کئے۔ مگر آج تک کوئی نتیجہ نہیں۔ ۵صد کی دعا ۲۷… سید امیر علی شاہ صاحب رسالدار میجر سردار بہادر سے پانچ سو روپیہ پیشگی لے کر دعا کے ذریعہ سے فرزند نرینہ دلانے کا وعدہ کیا۔ جس کی میعاد ۱۵؍اگست ۱۸۸۹ء تک تھی۔ مگر نتیجہ کبھی نہیں ہوا۔ تباہی خیز زلزلہ ۲۸… ۱۹؍اپریل ۱۹۰۴ء کو ایک تباہی خیز زلزلہ کی بابت پیش گوئی کی اور یہ لکھا کہ وہ ایسا زلزلہ ہوگا جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی دل میں گذرا۔ ۲۸؍فروری ۱۹۰۶ء کے زلزلہ کے بعد ۲؍مارچ کو شائع کیا۔ زلزلہ آنے کو ہے۔ (تذکرہ طبع سوم ص۵۹۹) پہلے اپریل ۱۹۰۴ء میں قیامت خیز زلزلہ کے خوف سے میدانوں میں خیمہ زن ہوگئے تھے۔ پھر مارچ ۱۹۰۶ء کو زلزلہ آنے کو ہے، والے الہام کے بعد میدانوں میں چلے گئے اور مریدوں کے لئے اشتہارات جاری کر دئیے کہ وہ بھی خیموں میں رہیں۔ الغرض دونوں دفعہ چند مہینے انتظار کے بعد گاؤں میں واپس چلے گئے اور اب دنیا کے کسی حصہ سے زلزلہ کی خبر آئے تو فوراً شائع کر دیتے ہیں کہ زلزلہ کا نشان پورا ہوگیا۔ اگر یہ خبر ملے کہ شدت زلزلہ سے فلاں شہر یا جزیرہ تباہ ہو گیا تب تو ان کی عید ہو جاتی اور فتح وشادمانی کے اشتہار شائع ہوتے ہیں اور دنیا کو سنایا جاتا ہے کہ دیکھو مامورکے خلاف سے اٹلی تباہ ہوئی۔ ایکوے ڈور تباہ ہوا۔ کنگسٹن تباہ ہوا، فارموسا تباہ ہوا۔ سانس فرانسسکو تباہ ہوا۔ اگر اب بھی نہ مانو گے تو یہ حال ہوگا۔ دنیا کی تباہی اور ہمارے واسطے عید کا دن، عالم کباب ہوگا وار ہماری فتح، خوشی اور کامیابی ہوگی۔ کیا ہی سچ ہے۔ ’’دجال کانا ہوگا پرخدا کانا نہیں۔‘‘ مخالفت ہو پنجاب میں اور تباہ ہو جائیں اٹلی، فارموسا، ایکوے ڈور، سانس فرانسسکو، کنگسٹن، لندن، فرانس اور سویڈن وغیرہ۔