احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
صاف کر دیا۔ مرزاقادیانی سے ایک قادیان کے بت بھی صاف نہیں ہوئے۔ قرآن مجید نے سوا لاکھ مشرکین اور کفار کو مسلمان بنا دیا۔ مرزاقادیانی سے ایک بھی ویسا مسلمان نہ ہوا۔ قرآن مجید نے اقوام عرب کی پشتینی دشمنی اور خونخواری کو دور کر کے ان کو بھائی بنا دیا۔ مگر مرزاقادیانی نے برعکس مسلمانوں کو باہم پھاڑ دیا۔ قرآن مجید نے اوّل سے آخر تک باری تعالیٰ کی تحمید، تقدیس، تمجید اور توحید کا بیان کیا۔ مگر مرزاقادیانی دن رات اپنی ہی تحمید، تقدیس، تمجید اور توحید کا بیان کرتا ہے۔ قرآن مجید نے آنحضرتﷺ کو حکم دیا۔ ’’فسبح بحمد ربک واستغفرہ (النصر:۳)‘‘ اور فرمایا ’’الحمدﷲ‘‘ مگر مرزاقادیانی کہتا ہے کہ خدا میری حمد کرتا ہے۔ قرآن مجید فرماتا ہے: ’’لیس کمثلہ شیٔ (الشوریٰ:۱۱)‘‘ مرزاقادیانی اپنے بیٹے کو کہتا ہے۔ ’’کأن اﷲ نزل من السماء‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۱۳۹) قرآن مجید اﷲتعالیٰ کی نسبت ارشاد فرماتا ہے۔ ’’قل ہو اﷲ احد۰ اﷲ الصمد۰ لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفواً احد (الاخلاص:۱تا۳)‘‘ مگر مرزاقادیانی کہتا ہے کہ میرا بیٹا گویا کہ خدا ہے۔ میں خدا کی توحید اور تفرید کے برابر ہوں۔ (تذکرہ طبع سوم ص۶۶) اگر میں نہ ہوتا تو خدا زمین وآسمان کو پیدا نہ کرتا۔ (تذکرہ طبع سوم ص۶۱۲) میں خدا کی اولاد کے برابر ہوں۔ (تذکرہ طبع سوم ص۳۹۹) خدا مجھ سے اور میں خدا سے ہوں۔ (تذکرہ طبع سوم ص۴۲۲) قرآن مجید فرماتا ہے: ’’من یعتصم باﷲ فقد ہدیٰ الیٰ صراط مستقیم (آل عمران:۱۰۱)‘‘ مگر مرزاقادیانی کہتا ہے کہ میرے بغیر خدا کوئی چیز نہیں۔ قرآن مجید فطرت کے عین مطابق ہے اور فطرت اﷲ کو دین قیم فرماتا ہے۔ مگر مرزاقادیانی فطرتی دین کو لعنت قرار دیتا ہے۔ قرآن مجید نے بددیانتی، حرامخوری، آرام طلبی، کذب، ریا، لغو، بدعہدی، فحش، تکبر، قبرپرستی، منارہ پرستی، سب وشتم، خونخواری اور کینہ وری کو دور کیا۔ مگر مرزاقادیانی نے براہین کا پیشگی چندہ، سراج منیر کا چندہ، منارہ کا چندہ، ڈھائی سو روپیہ ماہوار مفت اشاعت کتب کا چندہ، توسیع مکان ومسجد کا چندہ خوردبرد کیا۔ ہر معاملہ میں بددیانتی ظاہر کی۔ آرام طلب، کذاب، ریاکار، لغو گو، بدعہد، فحش گو، متکبر اور تمام قوموں کے خون کا پیاسا اور ان کی تباہی کا مشتاق ہے۔ دنیا کی تباہی اس کے واسطے عید ہے۔ کسی عالم، فاضل اور مجاہد کی موت اس کے واسطے جشن کا موجب ہوتی ہے۔ قبرپرستی اور منارہ پرستی اور تصویر پرستی کا خود بانی اور مبانی ہے۔ قرآن مجید خالص اسلام کی تعلیم دیتا ہے۔ مگر مرزاقادیانی انسان پرستی کی، مغلوب الغضب فحش گو اور بدزبان ایسا ہے کہ الامان، خدا کی فطرت کو لعنت کہتا ہے۔ انبیاء کو گالیاں نکالتا ہے۔ ایک ذرہ بھر اختلاف پر فوراً بددعاؤں اور گالیوں پر اتر آتاہے۔ قرآن مجید میں خالص سچائی اور ہر بات میں علمی رنگ