احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
حج کرنا۔ روضہ رسول اﷲﷺ میں آپ کی قبر کے نزدیک مابین ابوبکر، عمر مدفون ہونا اور باہمی بغض وحسد کا دور ہوجانا۔ ۶… شرح السنۃ میں ابوسعید خدریؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگ دجال کے تابع ہو جائیں گے۔جن کی پوشاک بڑے لمبے لمبے سبز کپڑے ہوں گے۔ چنانچہ امت محمدیہ میں سے اس مسیح دجال کے تابع ستر ہزار لوگ ہوچکے ہیں۔ جن میں چغہ پوش مولوی بھی ہیں۔ ۷… حدیث ابوداؤد وترمذی میں ہے۔ ’’انہ سیکون فی امتی کذابون ثلٰثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی‘‘ پھر ایک حدیث متفق علیہ کے یہ الفاظ ہیں۔ ’’دجالون کذابون قریباً من ثلثین کلہم یزعم انہ رسول اﷲ‘‘ مسیح موعود کی علامات جو احادیث میں بیان ہوئی ہیں مرزاقادیانی میں نہیں پائی جاتیں۔ ۱… ان کا نام عیسیٰ ابن مریم ہونا، مرزاقادیانی کا نام نہ تو عیسیٰ ہے نہ اس کی ماں کا نام مریم ہے۔ ۲… ان کا حکم وعدل ہونا، کسر صلیب کرنا۔ الخنزیر کو قتل کرنا اور جزیہ موقوف کرنا یہ تمام امور ان کی سلطنت ظاہری پر دلالت کرتے ہیں۔ چنانچہ حکم وعدل وہی ہوسکتا ہے جو بادشاہ وقت ہو۔ وہی کسر صلیب کر سکتا۔ تمام سوروں کو مروا سکتا اور جزیہ موقوف کر سکتا۔ مرزاقادیانی کی تعلیمات سے تو اختلافات اور زیادہ سخت ہوگئے۔ تیرہ سو سال میں جو مسلمان تیارہوئے تھے سب کافر بن گئے۔ صلیبی مذہب بڑے زور کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے۔ ہزاروں صلیبیں نئی قائم ہورہی ہیں۔ غذا کے واسطے خنزیر بکثرت پالے جارہے ہیں۔ حکم وعدل کے الفاظ سے اگر محض نظری فیصلے سمجھے جائیں، تب بھی مرزا ان کا مصداق نہیں۔ کیونکہ جس قدر اختلافات کے فیصلہ امام اعظم علیہ الرحمۃ کر گئے جو اپنے آپ کو عاجز امتی سمجھتے تھے۔ مرزا نے ان کا ہزارواں حصہ بھی نہیں کیا جو آسمانی حکم وعدل ہونے اور منصب نبوت کے مدعی ہیں۔ کسر صلیب سے مراد اگر دلائل سے عیسویت کو باطل کرنا لیا جائے تو کیا قرآن مجید نے اس کے ابطال میں کوئی کمی چھوڑی؟ خود فطرت انسان اور علوم جدیدہ کم باطل کنندہ ہیں۔ جنہوں نے یورپ وامریکہ میں کثرت سے مخالفین تثلیث وکفارہ کھڑے کر دئیے ہیں۔ ۳… ان کے وقت میں مال کی اس قدر کثرت ہو جائے گی کہ کوئی اس کو قبول نہ کرے گا۔مسلم کی دوسری حدیث میں ہے کہ انسان اپنے مال کی زکوٰۃ نکالے گا تو کوئی لینے والا نہ ملے گا۔ مگر اس وقت مسلمان تمام قوموں سے زیادہ مفلس اور نادار ہیں اور مرزاقادیانی بجائے اس کے کہ اوروں کو