احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
جلسہ بند کیجئے اور مریدوں کا اس طرح جمع ہونا بند فرمائیے۔ پھر انہیں کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ میری جماعت موسیٰ کی جماعت سے ہزاروں درجہ بڑھ کر ہے۔ ان میں صحابہ کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ سچ ہے دروغگورا حافظہ نباشد! دوم… چٹیوں کا فتنہ چنانچہ طرح طرح کے چندوں کا بار ان کی حیثیت سے بڑھ کر ان پر ڈالا جاتا ہے اور ان غریبوں کے خون سے کیوڑا، عنبر، مشک، بید مشک اور مفرحات ومقویات کی بھرمار رہی۔ بیوی سونے کے زیورات سے لد گئی۔ مکانات وسیع ہوگئے۔ بیٹھے بٹھائے قورما پلاؤ بافراط کھایا جاتا ہے اور حکم جاری کیاگیا ہے کہ جو شخص تین ماہ تک چندہ ادانہ کرے وہ جماعت سے خارج کیا جائے گا۔ سوم… حیات وممات کا فتنہ بھی اسی مسیح الدجال کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ چہارم… اس حدیث میں جملہ ’’المسیح الدجال‘‘ صفت موصوف واقع ہوا ہے۔ یعنی وہ نام کا مسیح جو حقیقت میں دجال ہے۔ کیسا مرزاقادیانی پر صادق آتا ہے کہ دعویٰ مسیحیت کا اور افعال دجالی ہیں۔ ۴… تمیم داری والی حدیث جو بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے اس کے آخری لفظ خروج دجال کی نسبت یہ ہیں۔ نہیں بلکہ وہ مشرق کی طرف ہے۔ نہیں بلکہ وہ مشرق کی طرف ہے پھر حضرت نے مشرق کی طرف اشارہ بھی کیا۔ چنانچہ قادیان جو مرزاقادیانی کا مولد ہے۔ مدینہ سے بجانب مشرق واقع ہے۔ ۵… مرقس ۲۲/۱۳ میں ہے: ’’اور جھوٹے مسیح اٹھائیں گے اور نشان وکرامتیں دکھلائیں گے کہ اگر ممکن ہوتا تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کرتے اور اس وقت انسان کے بیٹے کو بادلوں پر بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گے۔ دوسرے مقامات پر ہے۔ پس اگر وہی تمہیں کہیں دیکھو وہ جنگل میں ہے تو باہر مت جاؤ۔ دیکھو وہ کوٹھڑی میں ہے تو باور مت کرو۔کیونکہ جیسے بجلی پورب سے کوندتی ہے اور پچھم تک چمکتی ہے۔ ویسا ہی انسان کے بیٹے کا آنا بھی ہوگا۔‘‘ پس مرزاقادیانی جو نشان اور کرامتوں کا گھمنڈ کرتا ہے وہ جھوٹا نبی ہے۔ کیونکہ اس کا ظہور اس قدرت وجلال کے ساتھ نہیں ہوا۔ جیسا کہ مسیح کی آمد ثانی کے ساتھ لازمی ہے اور نہ اس کے ساتھ وہ علامات ہیں جو احادیث صحیحہ میں مسیح موعود کی نسبت مذکور ہیں۔ مثلاً ان کے نزول سے پیشتر امام مہدی کا موجود ہونا مسلمانوں میں مال کی افراط ہونی۔ مسیح موعود کا ابن مریم نبی اﷲ ہونا۔ ان کا منارۂ شرقی دمشق پر دوزرد چادروں میں دو فرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ رکھے ہوئے اترنا۔ ان کا