احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
آسمانی میعادی سہ سالہ کے لئے اور حفاظت قادیان کے لئے بے حد دعائیں کیں تاکہ مرزاقادیانی کا جلال دنیا پر ظاہر ہو۔ مگر سب مردود ہوئیں۔ بلکہ ہر پیش گوئی کے انجام پر مرزاقادیانی کی سخت ذلت ہوتی رہی۔سید امیر شاہ صاحب رسالدار میجر سے پانچ سو روپیہ پیشگی لے کر پوری جدوجہد کے ساتھ ایک سال تک فرزند نرینہ کے واسطے دعائیں کیں۔ مگر سب مردود رہیں۔ ’’وما دعاء الکافرین الّا فی ضلال‘‘ اس میعار کے لحاظ سے مرزاقادیانی کے کفر کا ایک ثبوت ملتا ہے۔ پھر ان تمام پیش گوئیوں میں سفید جھوٹ متضاد بیانات اس کثرت سے ہیں کہ مرزاقادیانی کا کذاب ہونا صاف طور پر ثابت ہوتا ہے۔ بے حیائی بھی ایسی ہے کہ جہاں ایک پیش گوئی غلط ثابت ہوتی نظر آئی تو فوراً تاویل کر دی اور آئندہ کے واسطے اور میعادی پیش گوئی زیادہ زور اور تحدّی کے ساتھ شائع کر دی کہ اگر یہ جھوٹی ثابت ہوئی تو مرزاقادیانی کو کذاب، دجال،ملعون، مردود اور کافر سمجھا جائے۔ فالحمدﷲ! کہ ایسا ہی ثابت ہوتا رہا۔ پھر آخر کار زلزلہ کی پیش گوئیوں میں عجیب رنگ آمیزیاں کیں کہ نہ زلزلہ کایقین ہے نہ اس کے وقت کا، نہ لفظ بہار کا نہ زلزلہ کی تعداد کا۔ ۲۸؍فروری کو شائع کر دیا کہ وہ تباہی خیز زلزلہ آنے کو ہے۔ پھر جب تاخیر ہوتی گئی تو شائع کر دیا کہ اس زلزلہ میں تاخیر ہوگئی۔ سچ ہے: ’’یعدہم ویمنّیہم وما یعدہم الشیطان الّا غروراً‘‘ شیطان ان کو وعدے دیتا اور امید دلاتا ہے۔ مگر شیطان جو ان کو وعدے دیتا ہے وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں۔ یہاں تک یہ تو صاف طور پر ثابت ہوچکا کہ مرزاقادیانی ایک سخت عیّار، مصرف،کذّاب، خائن، آرام پسند، شکم پرور، بدفہم، بدعقل، تنگ ظرف، بے حیا، مغلوب الغضب، متکبر، خود پسند، خود ستا، شیخی باز، بدچلن، سنگ دل، فحش گو اور بدظن انسان ہے۔ خداوند عالم، انبیاء علیہم السلام، فطرت اﷲ اور کتب سماوی کی تحقیر وتوہین کرتا ہے اور سوائے اپنی بڑائی اور کبریائی کے اس کا کوئی اور مشن نہیں۔ پس ایسا انسان ایک نبی یا مجدد یا امام یا بزرگ ہرگز نہیں ہوسکتا۔ اب ذیل میں چند آیات واحادیث مختصراً پیش کرتا ہوں۔ جن سے مرزاقادیانی کا دجال، کذاب ہونا، صاف طور پر ثابت ہوتا ہے۔ ۱… دجالوں کی بڑی علامتیں حدیث صحیح میں یہ مذکور ہوئی ہیں کہ وہ سب کے سب بڑے جھوٹے ہوں گے اور دعویٰ نبوت کریں گے۔ مرزا کا کذاب ہونا تو بخوبی ثابت ہوچکا۔ اس جگہ دو اور سفید جھوٹ جو انبیاء علیہم السلام کی نسبت ہیں بیان کئے جاتے ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۶۲۹) پر شائع کیا کہ ایک سلاطین ۱۹/۲۲ میں ہے کہ ایک بادشاہ کے وقت میں چار سو نبی نے اس کی فتح کے بارے میں پیش گوئی کی اور وہ جھوٹی نکلے اور بادشاہ کو شکست