احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
زمینداری کی طرف جھک جائے تو وہ جلدی کمزور اور ذلیل ہو جاتی ہے۔ رہا مولوی محمد حسین کی طرح زمینداری اس قسم کی تو خود آنحضرتﷺ اور صحابہ کرام کو بھی حاصل تھی۔ چنانچہ خیبر کی زمین اسی طریق پر دی گئی تھی۔ پھر عجب تر تماشہ اس پیش گوئی میں یہ ہے کہ ملّا محمد بخش لاہوری اور ابوالحسن تبتی جو اس میں شامل تھے ان کی نسبت مرزاقادیانی اشتہار مورخہ ۱۷؍دسمبر ۱۸۹۹ء میں یہ فرماتے ہیں کہ ان کی عزت وذلت دونوں طفیلی ہیں۔ پھر اسی اشتہار میں لکھتے ہیں۔ وہ جعفر زٹلی جو گندی گالیوں سے باز نہیں آتا۔ اب اگر ذلت کی موت اس پر وارد نہیں ہوئی تو اب کیوں نہیں گالیاں نکالتا۔ یہ سفید جھوٹ ہے۔ کیونکہ اس کے بہت سے اشتہارات مرزاقادیانی کے خلاف نکلتے رہے۔ مثلاً ’’مرزاکاذب اور ہم۔‘‘ مورخہ ۲۰؍اپریل ۱۸۹۹ء کو بعنوان ’’مسیح کاذب کے ساتھ باتیں۔‘‘ ۲۵؍جون ۱۸۹۹ء کو بعنوان ’’کادیان کا جھوٹا مسیح‘‘، یکم؍اکتوبر ۱۸۹۹ء بعنوان ’’الحکم کی غلط فہمی‘‘ ۱۵؍دسمبر ۱۸۹۹ء کو بعنوان ’’عجیب جواب۔‘‘ بندہ ملا محمد بخش ازلاہور، یکم؍اکتوبر ۱۸۹۹ء، ’’پیش گوئی متعلقہ نشان آسمانی میعادی سہ سالہ‘‘ اقتباس از اشتہار مورخہ ۵؍نومبر ۱۸۹۹ء۔ اے میرے مولا! قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا (آمین) اگر میں تیری جناب میں مستجاب الدعوات ہوں تو ایسا کر کہ جنوری ۱۹۰۰ء سے آخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک میرے لئے کوئی اور نشان دکھلا اور اپنے بندے کے لئے گواہی دے۔ جس کو زبانوں سے کچلا گیا ہے۔ دیکھ میں تیری جناب میں عاجزانہ ہاتھ اٹھاتا ہوں کہ تو ایسا ہی کر۔ اگر میں تیرے حضور میں سچا ہوں اور جیسا کہ خیال کیاگیا ہے۔ کافر، کاذب نہیں ہوں تو ان تین سال میں جو آخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک ختم ہو جائیں گے۔ کوئی ایسا نشان دکھلا کہ جو انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو۔ (اشتہار مورخہ ۵؍نومبر ۱۸۹۹ء) گویہ الفاظ دعائیہ ہیں۔ مگر مرزاقادیانی اپنے رسالہ (اعجاز احمدی ص۸۸) پر اس دعا کو پیش گوئی قرار دیتے ہیں اور اپنی دعا کی نسبت اسی اشتہار کے ص۴ پر فرماتے ہیں کہ: ’’سلطان ایسی دلیل کو کہتے ہیں کہ جو اپنی قبولیت اور روشنی کی وجہ سے دلوں پر قبضہ کر لے۔‘‘ (اشتہار مورخہ ۲۲؍اکتوبر ۱۸۹۹ء) پھر ص۳ پر عبارت ذیل ہے۔ ’’اگر تو اے خدا تین برس کے اندر جو جنوری ۱۹۰۰ء سے شروع ہوکر دسمبر ۱۹۰۲ء تک پورے ہو جائیں گے۔ میری تائید میں اور میری تصدیق میں کوئی نشان نہ دکھلا دے اور اپنے بندے کو ان لوگوں کی طرح رد کر دے جو تیری نظر میں شریر اور پلید اور بے دین اور کذاب اور دجال اور خائن اور فاسد ہیں تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ میں اپنے تئیں مصداق سمجھ لوں گا جو میرے پر لگائے جاتے ہیں۔ میں نے اپنے لئے یہ قطعی فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر میری یہ دعا قبول نہ ہو تو میں ایسا ہی