احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
پھر یہ بھی لکھا کہ اگر اس شخص پر چھ سال کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الٰہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خداتعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں اور ہر قسم کی سزا کا مستحق۔ اصل پیش گوئی میں دکھ اور عذاب کے الفاظ ہیں۔ پھر ان کی تشریح یہ کی ہے کہ وہ عذاب خارق عادت ہوگا اورالٰہی ہیبت رکھتا ہوگا۔ مگر کرامات الصادقین میں ہے۔ ’’فبشرنی ربی بموتہ فی ست سنۃ‘‘ (قاعدہ نحو کی رو سے یہ جملہ غلط ہے۔ فی ست سنین چاہئے) میرے رب نے مجھے بشارت دی کہ وہ چھ سال کے اندر مر جائے گا۔ مورخہ ۶؍مارچ ۱۸۹۷ء کو لیکھ رام چھری سے مارا گیا۔ کیا اس کو خرق عادت عذاب اور الٰہی ہیبت والا عذاب کہہ سکتے ہیں؟ کیا جس قدر قتل ہوتے ہیں وہ خرق عادت اور معجزہ میں داخل ہیں۔ ایسے معجزات تو سرحد کابل پر ہمیشہ ہوتے رہتے اور جنگ ٹرنیسوال اور جنگ روس وجاپان میں تو لاکھوں ہوئے۔ کیا ان سب کو خرق عادت کہہ سکتے ہیں؟ مرزاقادیانی نے سراج منیر میں یہ بھی ظاہر فرمایا ہے کہ اگر پیش گوئی فی الواقع ایک عظیم الشان ہیبت کے ساتھ ظہور پذیر ہو تو وہ خودبخود دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ پس وہ کون کون سے لوگ ہیں جن کے دلوں کو اس پیش گوئی کی عظیم الشان ہیبت نے اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔ ۴… پیش گوئی مرزااحمد بیگ اور اس کے داماد اور لڑکی کی نسبت: اشتہار مورخہ ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ء کا اقتباس۔ پیش گوئی کا جب انجام ہویدا ہو گا قدرت حق کا عجب ایک تماشا ہو گا جھوٹ اور سچ میں جو ہے فرق وہ پیدا ہو گا کوئی پا جائے گا عزت کوئی رسوا ہو گا اس خدائے قادر وحکیم مطلق نے مجھے فرمایا کہ اس شخص کی دختر کلاں کے نکاح کے لئے سلسلہ جنبانی کر اور ان کو کہہ دے کہ تمام سلوک ومروت تم سے اسی شرط سے کیا جاوے گا اور یہ نکاح تمہارے لئے ایک موجب برکت اور رحمت کا نشان ہوگا اور تمام رحمتوں اور برکتوں سے حصہ پاؤ گے جو اشتہار ۲۰؍فروری ۱۸۸۰ء میں درج ہے۔ لیکن اگر نکاح سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام بہت برا ہوگا۔ جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور ایسا ہی والد اس دختر کا تین سال تک فوت ہو جائے اور ان کے گھر پر تفرقہ اور تنگی اور مصیبت پڑے گی اور درمیانی زمانہ میں بھی اس دختر کے لئے کراہت اور غم کے امر پیش آئیں گے۔ عربی الہام اس بارہ میں یہ ہے: ’’انا زوّجناکہا‘‘ ہم نے تیرا نکاح اس سے کر دیا۔ ’’کذّبوا باٰیتنا