احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۶… جب میرا رسالہ الذکر الحکیم نمبر۴ شیخ الٰہی بخش کی خدمت میں پہنچا تو ان کو میری نسبت الہام ہوا۔ ’’واﷲ یختص برحمتہ من یشاء‘‘ ۷… جب مرزاقادیانی نے اپنی ۳۰؍مئی کی وحی میں یہ الفاظ شائع کئے۔ ’’فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔‘‘ مجھے خیال گذرا کہیں ابن صباح والی کارستانی نہ ہو جائے جو ایک بڑا عالم فاضل گذرا ہے۔ جس کے ہزاروں ایسے مخلص مرید ہوگذرے تھے کہ اس کے اشارہ سے بڑے بڑے آدمیوں کا خون کر دیتے تھے۔ تو میں نے اپنے رب کی طرف رجوع کیا۔ تب مجھے الہامات ذیل ہوئے۔ ’’انک لمن المرسلین‘‘ اس سے مجھے اطمینان ہوگیا کہ اﷲ کریم مجھے محفوظ رکھے گا اور میرے دشمن ہلاک ہوں گے۔ پھر الہام ہوا۔ دجالی فتنہ تیرے ہاتھ سے پاش پاش کرایا جائے گا۔ پھر الذکر الحکیم نمبر۴ کی نسبت الہام ہوا۔ ’’ان ہو الا ذکر للعالمین لمن شاء منکم ان یستقیم‘‘ پھر مرزاقادیانی کی نسبت دل میں ڈالا گیا۔ ’’ففریقاً کذبتم وفریقاً تقتلون‘‘ ایک خواب میں کیا دیکھتا ہوں ایک چارپائی پر میں اور مرزاہیںاور سراہنے کی طرف اسی چارپائی پر ان کی بیوی صاحبہ اور میں بہشتی مقبرہ کے خلاف آیات ذیل پیش کرتا ہوں۔ ’’لا تزر وازرۃ وزرا اخریٰ۰ لا تکلف نفس عن نفس شیئاً‘‘ بیوی صاحبہ کہتی ہیں ہمارا اس قدر روپیہ جو صرف ہوچکا وہ برباد جائے گا۔ میں جواب دیتا ہوں کہ اسلام کے مقابلہ پر آپ کے روپیہ کی کیا حقیقت ہے اور ان سے اعراض کرکے اس نے مرزاقادیانی کو مخاطب کیا۔ پھر ’’انت منی وانا منک‘‘ والے الہام پر جرح کی۔ وہ کہنے لگے پھر بیعت کر لو۔ میںنے جواب دیا کہ مخالف تحریکات جو ہورہی ہیں پہلے اپنی اصلاح کرو۔ پھر دعا کرو۔ کیونکہ میں مدتوں آپ کا مرید رہا ہوں اور بڑی خدمتیں کی ہیں۔کم سے کم چار روز تو آپ میرے واسطے دعا کرنے میں وقف کریں۔ ’’ہل جزآء الاحسان الا الاحسان‘‘ بست وسوم… مرزاقادیانی کی پیش گوئیوں میں غلو اور کذب کی آمیزش: نمونتاً ہم اس جگہ محض چند پیش گوئیوں کا ذکر کرتے ہیں جن کو مرزاقادیانی نے اپنے صدق کی بنیاد ٹھہرایا اور جن کو قبل از وقت دعوؤں کے ساتھ شائع کیا کہ اگر یہ جھوٹی نکلیں تو مجھ کو دجال، کذاب، خائن، مفتری، شریر، بدترین، خلائق، زندیق، کافر سمجھا جاوے اور مجھے ہرقسم کی سزا دی جائے۔ ۱… عنموائیل اور بشیر کی ولادت کی پیش گوئی، اقتباس از اشتہار مورخہ ۲۰؍فروری ۱۸۸۶ء ’’خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔ اس کا نام عنموائیل اور بشیر بھی ہے۔ وہ سخت ذہین وفہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری وباطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے