احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
خوراک جائز قرار دی۔ مگر مرزاقادیانی اپنے سوال کی عدم ادائیگی میں ہمیشہ کی جہنم میں گراتے ہیں۔ ایک تو گدائی پھر بیچارہ ناداروں کو ہمیشہ کا جہنم، مسجدوں کے ملاؤں پر تو دین فروشی کا الزام لگایا کرتے ہیں اور خود یہ عمل ہیں۔ حمایت الاسلام، ندوۃ العلماء، ایجوکیشنل کانفرنس، محسن الملک اور تمام اسلامی خادم قوم کی تعلیم وتربیت یتیموں کی پرورش، غریبوں کی امداد، نومسلموں کی تالیف اور قومی ترقی کے واسطے ضرور چندہ کرتے ہیں۔ مگر اس میں اپنے اور کنبہ کے پیٹ نہیں پالے جاتے نہ ان کے بانیوں کی بیویاں زیورات سے لدتی اور جائیدادیں خریدتی ہیں۔ نہ ان کے ساس سسراور سالے اس میں پرورش پاتے اور نہ ان کے بھانڈ اور مداح موٹ ہوتے ہیں اور نہ وہ اپنی ذاتی عمارت کو وسیع کرتے ہیں اور نہ اس قومی روپیہ سے کتابیں چھپوا کر ان کا منافع آپ خوردبرد کرتے ہیں۔ پھر وہ مرزاقادیانی کے نزدیک کافر، جہنمی اور دجال ہیں۔ ہزاروں آفریں ایسے کافروں پر جیسا کہ محسن الملک اور شمس الدین ہیں۔ بست ودوم… مرزاقادیانی کے خلاف چند ملہمین باخدا کے الہامات: ۱… الہامات مولوی عبدالرحمن لکھوکے والے۔ ’’وما یعدہم الشیطان الا غروراً واتخذوا اٰیاتی ورسلی ہزواً اولئک ہم الکافرون حقا ولا تطع من اغفلنا قلبہ عن ذکرنا واتببع ہواہ وکان امرہ فرطاً‘‘ ۲… الہامات حافظ حاجی مولوی عبدالحق غزنوی: ’’وما کید فرعون الا فی تباب، من شذ شذ فی النار، سنسمہ علے الخرطوم‘‘ ۳… الہامات مولوی الٰہی بخش اکاؤنٹنٹ لاہور: ’’ان اﷲ لا یہدی من ہو مسرف کذاب، خوانا اثیما‘‘ جو اور کا چیتے برا اس کا برا ہو جائے گا۔ ’’سنسمہ علے الخرطوم‘‘ عیسیٰ نتوں کشت بہ تصدیق خرے چند۔ زیادہ تفصیل کے لئے دیکھو۔ (عصائے موسیٰ ص۷۵تا۸۲، ص۴۹ تا۲۳۵) ۴… جب مرزاقادیانی کا رسالہ الوصیت شائع ہوا۔ اس وقت شیخ الٰہی بخش کو الہام ہوا۔ ’’وما یعدہم الشیطان الا غروراً لو یواخذہم اﷲ بما کسبوا العجل لہم العذاب‘‘ ۵… جب میرے تحمیدی وتوحیدی لیکچروں پر پٹیالہ میں فتنہ برپا ہوا۔ اس وقت مرزا مراد بیگ ساماہنوی کو الہام ہوا: ’’انہم فی طغیانہم یعمہون‘‘ مجھے خواب میں معلوم ہوا کہ قریب تھا اس مشرکانہ جماعت پر صاعقہ گر پڑتا۔