احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۲… (ازالہ اوہام ص۵۱۰، خزائن ج۳ ص۳۷۳) میں دابتہ الارض کے معنی علمائے ظاہری کئے گئے۔ پھر (لیکچر سیالکوٹ ص۴۹، خزائن ج۲۰ ص۲۴۰) میں اس معنی کیڑے کئے گئے ہیں۔ ۳… جلسہ تعطیلات دسمبر ۱۸۹۰ء میں جو لوگ قادیان میں جمع ہوئے تھے ان کی فہرست میں نے خود تیار کی تھی۔ جو دافع الوساوس میں شائع ہوئی۔ بعدازاں جو حدیث کدع آپ کو معلوم ہوئی جس میں یہ ذکر ہے کہ مہدی اپنے اصحاب کو جمع کرے گا ان کی تعداد اہل بدر کے مطابق ۳۱۳ ہوگی اور ان کے نام معہ سکونت وولدیت وپیشہ وغیرہ ایک کتاب مطبوعہ میں درج کرے گا۔ تب آپ نے اصل فہرست میں تراش خراش کر کے ۳۱۳ ناموں کی فہرست انجام آتھم میں شائع کر دی۔ بعض نام پہلی فہرست میں سے نکال دئیے اور بعض نئے نام ایزاد کر دئیے۔ ۴… لفظ ذنب کا ترجمہ رسائل اربعین اور اشتہار مباہلہ میں گناہ کیاگیا۔ پھر ریویو میں ان معنوں سے انکار کیاگیا۔ ۵… مدت صلیب مسیح علیہ السلام کی نسبت ازالہ اوہام ص۴۹ پر تین گھنٹہ درج فرمائے۔ پھر ۳۴۲ پر دج کیا۔ قریباً دو گھنٹہ سے بھی کم وقت رہے۔ پھر ص۳۸۱ پر لکھا چند منٹ میں ہی مسیح کو صلیب سے اتار لیا۔ ۶… طاعون کی بابت پہلا اشتہار جو شائع کیا اس میں طاعون کی وجہ عام بدکاری اور بے ایمانی ظاہر کی گئی اور الہام بھی تھا۔ ’’ان اﷲلا یغیر ما بقومً حتیٰ یغیروا ما بانفسہم‘‘ مگر بعد میں اس کو باربار اپنی تکذیب کا نتیجہ ظاہرکیاگیا۔ ۷… زلزلہ کی بابت الہامی الفاظ تو یہ ہیں: ’’چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشان کی پنج بار۔‘‘ مگر اشعار میں جو اس پر تک بندی کی گئی اس میں یہ ظاہر کیا ؎ کیوں غضب بھڑکا خدا کا مجھ سے پوچھو غافلو ہو گئے ہیں اس کا موجب میرے جھٹلانے کے دن ۸… پہلے غلام احمد ہونے کا فخر کرتے رہے۔ پھر رفتہ رفتہ خاص احمد بن گئے۔ ۹… پہلے جزوی نبی اور امتی نبی پھر رفتہ رفتہ کامل اور مستقل نبی بن گئے۔ اس قدر خلاف بیانیاں اور پھر اس پر دعویٰ یہ ہے پہلوں کے پانی گدلے ہوگئے۔ مگر ہمارا چشمہ تاقیامت گدلا نہ ہوگا۔ گویا کہ پہلی تمام کتابیں اور تمام حقائق رد اور آج مرزاقادیانی کے ڈھکوسلے صاف چشمہ بن گئے جو تاقیامت مکدر نہ ہوگا۔