احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
منہیات سے بچنے والے ہیں۔ خدا کے واسطے روزہ رکھنے، حج کرنے، فسق وفجور، جھوٹ، ظلم، فریب اور ریا سے بچتے اور اﷲتعالیٰ کے واسطے جان ومال نثار کرنے کو تیار ہیں۔ کبھی انجمن حمایت اسلام،ندوۃ العلماء اور کانفرنس کے جلسوں میں شریک ہوکر تو دیکھو۔ مگر آپ تمام کو بلاتفتیش یک قلم خارج از اسلام اور جہنمی بتلا رہے ہیں۔ یہ کیسا غضب ہے جو عالی شان عمارت اسلام تیرہ سو سال میں تیار ہوئی تھی۔ وہ آپ نے گرادی اور جوایک دو لاکھ جماعت آپ نے تیار کی وہ کل کو کسی اورامام کے آنے سے ہلاک ہو جائے گی۔ خاتم النّبیین سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے ایسے شخصوں کو جو خدا پرست موحد، مخیر، عابد اور عادل تھے کبھی جہنمی قرار نہیں دیا۔ بلکہ اویس قرنی، حاتم طائی اور نوشیروں کو عزت کے الفاظ سے یاد فرمایا۔ اہل کتاب کو بدیں الفاظ دعوت فرمائی۔ ’’تعالوا الیٰ کلمۃ سوآئٍ بیننا وبینکم ان لا نعبد الا اﷲ ولانشرک بہ شیئا‘‘ ایک بات کی طرف آجاؤ جو ہم میں اور تم میں برابر ہے۔ وہ یہ کہ ہم اﷲ کے سوائے اور کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ کسی شئے کو اس کا شریک ٹھہرائیں۔ ’’ولو انہم اقاموا التورات والانجیل وما انزل الیہم من ربہم لا کلوا من فوقہم ومن تحت ارجلہم‘‘ اور اگر وہ تورات وانجیل کو اور اس (تعلیم) کو قائم کرتے جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے نازل ہوئی وہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے بھی: ’’ان الذین اٰمنوا والذین ہادوا والنصاریٰ والصابئین من اٰمن باﷲ والیوم الاٰخر وعمل صالحاً فلہم اجرہم عند ربہم ولا خوف علیہم ولاہم یحزنون‘‘ جو لوگ مسلمان ہوگئے یا جو یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست وغیرہ ہیں جو کوئی اﷲ کو اور یوم آخرت کو مانے اور اچھے عمل کرے ان کے واسطے ان کے رب کے پاس اجر ہے۔ پس ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ ’’بلیٰ من اسلم وجہہ ﷲ وہو محسن فلہ اجرہ عند ربہ ولا خوف علیہم ولا ہم یحزنون‘‘ بلکہ جو کوئی آپ کو اﷲ کے حوالہ کر دے اور محسن بنے اس کے واسطے اس کے رب کے پاس اجر ہے۔ پس ان پر کوئی خوف نہیں نہ وہ غمگین ہوں گے۔ اکثر آیات میں ایک ایک کمال کے ساتھ مغفرت اور فلاح کے وعدے میں مثلاً آیات ذیل میں: ’’ان الابرار لفی نعیم وان الفجار لفی جحیم‘‘ تحقیق نیک لوگ بہشت میں ہیں اور بدکار لوگ دوزخ میں۔ ’’قد افلح من زکّہا وقد خاب من دسہا‘‘ تحقیق مراد کو پہنچا وہ جس نے نفس کو پاک کیا اور نامراد رہا وہ جس نے اسے ناپاک کیا۔ ’’ان رحمت اﷲ قریب من المحسنین‘‘ تحقیق اﷲ کی رحمت محسنوں کے