احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
اپنے ناموں کو جانتا ہے۔ ایسا ہی ہر انسان چلنا، پھرنا، دیکھنا، سننا، سونا، جاگنا، فطرتاً جانتا ہے اور نیکی وبدی کو پہچانتا ہے۔ مگر یہ ایمان کہ مرزاغلام احمد کا ماننا نجات کے واسطے لازمی ہے۔ کسی کی فطرت نہیں۔ سوم… یہ ایمان رحمیت باری تعالیٰ کا منافی ہے کہ جب تک کوئی انسان مرزاغلام احمد قادیانی پر ایمان نہ لائے۔ اس وقت تک اس کا رحم ممکن نہیں۔ چہارم… یہ ایمان مالک یوم ا لدین کا معطل کنندہ ہے۔کیونکہ نجات مرزاغلام احمد قادیانی کے ہی ماننے پر منحصر ہے۔ پنجم… یہ ایمان تمام خدائی اور فطرت اﷲ کا باطل کنندہ ہے۔ غور کرو مساوات جبریہ پر۔ خدا کا ماننا + اعمال صالحہ + مرزا پر ایمان = نجات خدا کا ماننا + اعمال صالحہ = یعنی ہیچ پس آپ کا کلمہ یہ ہوا ’’لا الہ الّا المرزا‘‘ کیونکہ مدار نجات اﷲ کے ماننے اور اعمال صالحہ پر نہیں بلکہ مرزا کے ماننے پر ہے۔ خداکا ماننا اور اعمال صالحہ سب ہیچ ہیں۔ ششم… یہ ایمان قواعد عدل وانصاف کے خلاف ہے۔ کیونکہ جس قدر کوئی قانون نہایت اہم ہوتاہے۔ اسی قدر اس کی اشاعت عام کی جاتی ہے اورجب تک کسی شخص پر ایک حکم پہنچنا قطعی طور سے ثابت نہ ہو جائے۔ اس وقت تک وہ اس کے خلاف سرکشی اور عدول حکمی کامجرم نہیں ٹھہرایا جاتا۔ آپ کا مقدمہ ہی آپ کی رہبری کے لئے کافی تھاکہ محض ازالہ حیثیت عرفی کا جرم قائم کرنے میں عدالت نے کس قدر تحقیقات کی گواہوں کے بیانات لئے۔ آپس کی جرح مدتوں تک سنی۔ آخر میں فریقین کے بیانات کا موازنہ کر کے مدلل فیصلہ لکھا۔ مگر آپ تو تمام دنیا کو جہنمی بنانے کے لئے اتنا بھی کسی سے نہیں پوچھتے کہ تیرے پاس ہم پر ایمان لانے کے لئے کافی دلائل پہنچے یا نہیں۔ پھر تو کس وجہ سے مخالف ہے۔ کیوں نہ ہو آسمانی حکم جو ہوئے۔ علّام الغیوب اور ہر جگہ حاضر وناظر جو ہوئے کچھ تو سوچو۔ خداوند عالم، قرآن مجید اور اسلام کو کیوں ذلیل کرتے ہو۔ براہ خدا ایک لمحہ تو اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ کیا تمام دنیا کے ہر فرد بشر پر آپ خود تبلیغ کر چکے یا آپ کے مرید ہر فرد بشر کو آپ کی مسیحیت کا قائل کر چکے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ عدم تبلیغ کے مجرم آپ اور آپ کی جماعت ہیں جو ایسے اہم احکام کو دبائے ہوئے گھر بیٹھے ہیں اور تمام دنیا کو سرکش اور کافر بنا رہے ہیں۔ عام مسلمانوں میں لاکھوں خداپرست، پابند صوم صلوٰۃ، تہجد گذار، محسن،ہمدرد، خیرخواہ، راست باز، متقی، منصف مزاج، حلیم، شریف، پارسا، اوامر پر عامل اور