احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
نبیوں کی شان ہوتی ہے۔ جو نئی تعلیم اور کتاب لے کر آتے ہیں۔ میرے جیسے دس ہزار مثیل مسیح امت محمدیہ میں ہوسکتے ہیں۔ مگر آج یہ کہتے ہیں کہ مجھ کو نہ مانے وہ کافر اور جہنمی ہے۔ یازدہم… تعمیر منارہ: اوّل… تو بذات کود ایک لغو اور نمائسی عمارت ہے۔ دوم… اس تعمیر میں ان احادیث صحیحہ کی تردید ہے۔جن میں ارشاد ہے کہ سب برا طریق روپئے برباد کرنے کا فضول عمارات بنوانا ہے۔ سوم… اسلام کو اس وقت اشاعت القرآن کی سخت ضرورت ہے۔ دس ہزار روپیہ میں دس ہزار قرآنی تفاسیر مفت شائع ہو سکتی ہیں۔ ایسے وقت میں جب کہ اسلام مفلس ہے۔ اسلامی روپیہ کو فضول عمارات میں صرف کرنا سخت ظلم ہے۔ چہارم… شرک پسند طبائع کے واسطے یہ ایک بت ہوسکتا ہے۔ دوازدہم… بہشتی مقبرہ کی بنیاد سے: اوّل… تو قرآن مجید کے کامل اور مفصل ہونے کا دعویٰ باطل ہوتا ہے۔ کیونکہ اس نے ایسے ضرور مسئلہ پر جو باعث نجات ہوسکتا ہے۔ کوئی ارشاد نہیں فرمایا۔ دوم… ان تمام احادیث صحیحہ کی تردید ہوتی ہے۔ جن میں ارشاد ہے کہ قبریں اونچی نہ کی جائیں نہ ان پر عمارتیں بنائی جائیں اور نہ ان پر کتبے لکھے جائیں۔ سوم… سید المرسلین اور خلفائے راشدین کی سخت توہین ہے کہ ان کے مدفن بہشتی مبقرہ نہ بنیں۔ غلام احمد کا مدفن بہشتی مقبرہ بن جائے۔ چہارم… خاتم النّبیین کی نادانی ثابت ہوتی ہے کہ آخر وقت تک بہشتی مقبرہ کا کوئی انصرام نہ کیا بلکہ ایسے آسان طریق نجات سے دنیا کو محروم چھوڑ گئے۔ پنجم… اس حدیث کا سخت خلاف ہے۔ جس میں ارشاد ہے۔ یہود پر خدا کی لعنت انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنالیا۔ ششم… عام قبر پرستی جس میں اس وقت اکثر مسلمان مبتلا ہیں۔ اس کی عملی تائید اور پورا استحکام ہے۔ ہفتم… قرآن مجید صاف فرماتا ہے: ’’لا تزر وازرۃ وزر اخریٰ۰ لا تجزی نفس عن نفس شیئاً‘‘ جب کوئی نفس ہی کام نہیں آسکتا تو اس کا مقبرہ دوسروں کے کیسے کام آسکتا ہے۔ سیزدہم… دعویٰ ابنیت: قرآن مجید میں کسی نبی کی نسبت یہ الفاظ نہیں ہیں۔ ’’انت منی وانا