احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
میں دہلی کا۔ مکانات بھی وسیع اور فراخ بناء۔ برعکس اس کے خاتم النّبیین سید المرسلین کا یہ حال کہ سونے کے لئے اکثر زمین پر بستر۔ رہنے کے لئے ایک چھوٹا سا جھونپڑا۔ کھانے کے لئے عموماً ستو یا نان جو اور وہ بھی اکثر ندارد۔ کبھی تین تین یوم کا فاقہ۔ اب فرمائیے کہ مرزاقادیانی کی آرام طلبی اور شکم پرستی واجب الاطاعت ہے یا سید المرسلین کی جفا کشی اور ایثار اور نفس کشی۔ پنجم… ترک حج: اس امر میں کیا مرزاقادیانی کی متابعت چاہئے یا احکام قرآنی اور ارشادات سید المرسلین کی اطاعت جن میں حج کی بابت سخت تاکید ہے۔ ششم… اپنی کتابوں کے لئے رقم زکوٰۃ طلب کرنا: اور کتابوں کی قیمت اصل مصارف سے سہ چند چہار چند رکھ کر ان کا نفع اپنے صرف میں لانا۔ کیا میں بھی اپنی دینی کتابوں کے لئے ایسا ہی کیاکروں؟ ہفتم… تصاویر کھنچوانا: کیا سب مسلمان ایسا ہی کیا کریں یا احادیث صحیحہ کی تہذیب سے ڈریں؟ ہشتم… تفرقہ اندازی: تعلیمات محمدیﷺ کا یہ نتیجہ ہوا تھا کہ عرب کے خونخوار جنگ جو پشت درپشت چلے آتے تھے بند ہوگئے اور ان میں باہم صلح ومحبت ہوگئی۔ چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے: ’’اذ کنتم اعداء فالّف بین قلوبکم فاصبحتم بنعمتہ اخوانا وکنتم علیٰ شفا حفرۃ من النار فانقذکم منہا‘‘ مگر آج گالم گلوچ ہوکر مرزاقادیانی نے مسلمانوں کو ایسا پھاڑ دیا کہ ظاہر اتفاق ناممکن ہوگیا۔ اب فرمائیے خاتم النّبیینﷺ کے صلح خیز اخلاق قابل اتباع تھے یا مرزاقادیانی کے فتنہ انگیز عمل؟ نہم… جھوٹی شیخی اور کبریائی: قرآنی تعلیم کا یہ نتیجہ ہوا کہ مشرکین اور وحوش عرب فوج درفوج اسلام میں داخل ہوکر یہ الہامات الٰہی نازل ہوئی۔ ’’اذا جاء نصر اﷲوالفتح ورایت الناس یدخلون فی دین اﷲ افواجاً فسبح بحمد ربک واستغفرہ انہ کان توابا‘‘ مگر آج تیرہ کروڑ مسلمانوں کو اسلام سے خارج کر کے اور ملعون وجہنمی بنا کر مرزاقادیانی پر یہ الہام نازل ہوتے ہیں کہ تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں۔ تو میرے واسطے ایسا ہے جیسا کہ میری اولاد۔ جس سے تو راضی اس سے میں راضی۔ اگر تو نہ ہوتا تو میں آسمانوں کو پیدانہ کرتا۔ خدا عرش پر تیری حمد کرتا ہے۔ ’’سبحان اﷲ ماشاء اﷲ‘‘ دہم… خلاف بیانیاں: جن کی کوئی انتہاء نہیں کچھ تو پہلی خط وکتابت میں بیان ہوچکی کچھ اسی خط میں پہلی کتابوں میں تو یہ شائع کیا تھا کہ میرے نہ ماننے سے کوئی کافر نہیں بن جاتا۔ یہ تو ان ہی