احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
منک۰ لولاک لما خلقت الافلاک‘‘ اے نورالدین میں آپ کو زیادہ کیا لکھوں اور کیا سمجھاؤں آپ تو میرے سے بدرجہا زیادہ واقف ہیں۔ پس کیا یہ صحیح بات نہیں کہ جو الہامات قرآنی وحی کے خلاف ہوں۔ ان کو شیطانی سمجھا جائے اور ہر الہام کے لئے قرآن کریم کو میزان اور حکم بنایا جائے؟ چہاردہم… نبوت انبیاء کی تحقیر: ازالہ اوہام میں مسیح علیہ السلام کی پیشین گوئیوں پر طنزاً کہا۔ کیا یہ بھی کچھ پیشین گوئی ہے کہ زلزلے آئیں گے۔ مری پڑے گی۔ لڑائیاں ہوں گی اور قحط پڑیں گے۔ پھر ایسی پیشین گوئیوں کو عظیم الشان بتایا جارہا ہے۔ پنجدہم… مسیح علیہ السلام کے معجزات: کو مسمریزمی کرشمے قرار دے کر فرمایا کہ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ اور قابل نفرت نہ جانتا تو ان اعجوبہ نمائیوں میں حضرت مریم سے کم نہ رہتا۔ اس خالی شیخی کا ثبوت کیا ہے؟ شانزدہم… بھیک مانگنا: البدر ۲۳،۳۰؍جنوری میں شائع کیا ہرایک بیعت کنندہ پر فرض ہے کہ حسب توفیق ماہواری یا سہ ماہی لنگر خانہ کا چندہ روانہ کرتا رہے۔ ورنہ ہر تین ماہ کے بعد اس کا نام بیعت سے خارج ہوگا۔ کیا نام انبیاء ایسے ہی پیٹ گدا تھے؟ کیا اس میں ’’لا اسئلکم علیہ من اجر‘‘ کا خلاف نہیں ہے۔ امید ہے کہ اب جو کچھ اپ تحریر فرماویں گے وہ معقولیت اور خداپرستی کے ساتھ ہوگا۔ اگر آپ یہ ثابت کر سکیں کہ مرزاقادیانی کے تمام الہامات اور اعمال قرآن مجید وسنن انبیاء کے موافق ہیں تو میں فوراً ذکر الحکیم نمبر۴ کو جلا دوں گا اور تادیب ہو جاؤں گا۔ قبولیت حق سے جب وہ مجھ پر ظاہر ہوجائیں گے۔ کبھی ہرگز نہ کروں گا۔ میں تلواروں سے نہیں ڈرتا۔ جیسا کہ مرزاقادیانی گول مول طور پر ۳۰؍مئی کو وحی میں مجھے ڈراتے ہیں۔ بلکہ خدا وند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ اگر میری گردن سے اسلام کی کوئی خدمت ہو اور اس رب کا جلال ظاہر ہو تو ایک بار نہیں بلکہ ہزاربار کٹ جائے۔ ہاں! بلادلیل میں قرآن مجید وسنن انبیاء کا انحراف نہیں کر سکتا۔ مرزاقادیانی کی یہ وحی پڑھنے کے بعد مجھے الہامات ہوئے۔ ’’انک لمن المرسلین‘‘ ’’تیرے ہاتھ سے دجالی فتنہ پاش پاش کرایا جائے گا۔‘‘ مرزاقادیانی کی نسبت تفہیم ہوئی۔ ’’ففریقا کذبتم وفریقاً تقتلون‘‘ اس رسالہ کی بابت الہام ہوا۔ ’’ان ہوا الا ذکر لمن شاء منکم ان لستقیم‘‘ خاکسار: عبدالحکیم خاں ایم۔بی، از ترآؤڑی ضلع کرنال، مورخہ ۲۸؍مئی ۱۹۰۶ء!