احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
جرم مرزاقادیانی کی نسبت ظاہر ہیں۔ اگر ایک ایک جرم پر پکڑ ہو تو کیا ٹھکانا ہے۔ ’’فامّا من خفت موازینہ فہو فی عیشۃ راضیۃ واما من خفت موازینہ فامّہ ہاویہ‘‘ یہ صحیح اور بالکل صحیح کہ ہر انسان کی نجات کے رحم اور فضل سے ہوسکتی ہے۔ ۱۵… میں نے اﷲ اور رسول کے درمیان کوئی تفریق نہیں کی جس طرح قرآن کریم میں ہے: ’’کل اٰمن باﷲ وملئکتہ وکتبہ ورسلہ لا نفرق بین احد من رسلہ‘‘ اسی طرح پر میں تمام انبیاء علیہم السلام کو بلا تفریق مانتا ہوں۔ ہاں! مرزاقادیانی ضرور تفریق کی جب یہ کہا کہ خدا کا ماننا اور تمام رسولوں کا ماننا اور تمام اعمال ہیچ جب تک مجھ کو نہ مانا جائے۔ مرزاقادیانی نے خدا کی عظمت وجلال کو خاک میں ملا دیا اور تمام انبیاء کو اپنا خادم ہونا ظاہر کر دیا۔ جب یہ شائع کیا کہ خدا فرماتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔میں تو یقینا جانتا ہوںکہ قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کا ماننا ہے۔ تمام رسولوںکاماننا ہے۔ تمام غلطیوں سے بچنے کا سیدھا اور آسان راستہ یہی ہے جو ان کے خلاف ہے۔ وہ سراسر لغو اور شیطانی امر ہے۔ اسی بناء پر مجھے مرزاقادیانی کا خلاف کرنا پڑا۔ صدہا عمل خلاف سنیں۔ انبیاء جو مرزاقادیانی سے صادر ہوئے ان میں سے چند ایک آپ کی توجہ کے لئے پیش کرتا ہوں۔ اوّل… متواتر خلاف عہدیاں: براہین احمدیہ کی امداد ان کے سرورق پر شائع کیا کہ اب اس کتاب کی طبع میں کبھی تؤقف نہ ہوگا۔ مگر اب تک نہ باقی کتاب چھپی اور نہ چندوں کاکچھ فیصلہ ہوا۔ پھر سراج منیر کی مفت اشاعت کے لئے چودہ سو روپیہ چندہ کا اعلان شائع کیاگیا اور بہت سا چندہ وصول بھی ہوا۔ مگر جب وہ مدتوں کے بعد شائع ہوا تو قیمتاً دیا گیا۔ پھر رسالہ ماہواری یعنی قرآنی طاقت جلوہ گاہ کا اشتہار دیا گیا کہ وہ ۲۰؍جون ۱۸۸۵ء سے ماہ بماہ نکلا کرے گا۔ پھر نشان آسمانی کے ص۴۲،۴۳ میں باہمت دوستوں سے امداد چاہی۔ اے مرداں بکوشید وبرائے حق جوشید! اور یہ بھی ارشاد جاری کیا کہ ایک رسالہ جو میری طرف سے شائع ہو میرے دوست اس میں پوری مدد دیں اور ذی مقتدر لوگ زکوٰۃ سے میری کتابیں خرید کر مفت تقسیم کریں اور میری تالیفات اور بھی ہیں جو نہایت مقید ہیں۔ مثلاً رسالہ احکام القرآن، اربعین، فی علامات المقربین، سراج منیر، تفسیر کتاب عزیزی پھر جلسہ دسمبر ۱۸۹۳ء میں پریسوں کے لئے ۲۵۰روپیہ ماہوار کی ضرورت پیش کی اور فرمایا کہ ہر ایک دوست اس میں بلاتؤقف شریک ہو اور ماہوار چندہ تاریخ مقررہ پر بھیجتا رہے۔ اس سے بقیہ براہین اور اخبارات اور آئندہ رسائل کاکام جاری رہ سکتا ہے۔ اب چندوں کی امداد ڈھائی سو سے بھی تین چار گنی زیادہ ہے مگر براہین احمدیہ، تفسیر کتاب عزیز اور