احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
رکھیں اور ان میں مدار نجات کو ایک طرف تو کیسا تعجب آتا ہے۔ پھر معلوم ایسا ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو ملزم کرنے کے واسطے یہ لکھ دیا ہے۔ پھر آپ نے آگے چل کر دائرہ نجات کو وسیع بھی کیا ہے اور تنگ بھی کر دیا ہے۔ جہاں یہ لکھا ہے کہ: ’’ان اﷲ لا یغفر ان یشرک‘‘ حکیم اور خان پھر ڈاکٹر صاحب شرک معاف نہ ہو یہ کیا بات ہے۔ کیا اس کے لا انتہاء قوانین نجات میں مشرک کی نجات کا کوئی قانون نہ ہو۔ بلکہ ضرور ہونا چاہئے۔ کیونکہ وہ رب العالمین۰ الرحمن۰ الرحیم ہے۔ ایک انسان نے اگر ایسا کیا ہے تو آپ کے نزدیک اس کا کہنا چیز ہی کیا ہے اور اس کا مدار نجات کیا ہے۔ ۶… مشرک کی نجات کی بھی راہیں ہیں جو آپ کو معلوم نہیں۔ پھر خدا کا منکر تو مشرک بھی نہیں۔ اس کے لئے تو نجات کا دروازہ آپ کے نزدیک بند ہو ہی نہیں سکتا۔ ۷… پھر آپ نے تیرہ کروڑ مسلمانوں پر رحم فرمایا ہے اور ذکر کیا ہے کہ تیرہ سو سال میں تیرہ کروڑ مسلمان تیار ہوئے ہیں۔ سب کو نجات حاصل کرنا چاہئے۔ حکیم ڈاکٹر صاحب سب اﷲ کی مخلوق ہیں۔ وقت موجود ہے۔ تیرہ کروڑ اگر محمد رسول اﷲ کے باعث تیار ہوئے ہیں تو دو ارب اﷲ کی مخلوق ڈارون کے طریق سے لاکھوں برس اور معلوم نہیں کہ کب سے جو تیارہوئی ان سب نے اگر نجات نہ پائی تو تیرہ کروڑ چیز ہی کیا ہیں۔ ۸… اور ایک آیت ’’وما یؤمن اکثرہم باﷲ الا وہم مشرکون‘‘ ایسی عجیب آیت ہے کہ قرآن میں موجود ہے اور سردست بظاہر آپ کو مسلم بھی ہوگی۔ تیرہ کروڑ مسلمانوں میں سے اس آیت کے بموجب اکثر مشرک ہوں گے اور مشرک نجات نہیں پاسکتا۔ پھر یہ تیرہ سو سال میں تیار ہوئے اور ان میں سے اکثر مشرک نکلے اور مشرک کو نجات نہیں۔ ۹… پھر ان انبیاء کی خلاف ورزی کے متعلق ہم آپ کو آیت سناتے ہیں۔ ’’ولقد ارسلنا الیٰ امم من قبلک فاخذناہم بالباساء والضراء لعلّہم یتضرعون فلولا اذجاء ہم باسنا تضرعوا ولکن قست قلوبہم وزین لہم الشیطان ماکانوا یعملون فلما نسوأ ما ذکروا بہ فتحنا علیہم ابواب کل شیٔ حتّٰے اذا فرحوا بما اوتوا حذنا ہم بغتۃً فاذا ہم مبلسون‘‘ اس آیت پر غور کرو۔ ۱۰… رسولوں کے ارسال کے وقت جہاں پکڑا جاتا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ امریکہ اوریورپ اور جزائر کے زلازل اور طاعون اور آتشزدگیاں اور لرائیاں مرزا کی طرف منسوب کرنا شرک ہیں۔ حکیم وڈاکٹر صاحب مرسل تو اس وقت مامور ہوتے ہیں جب دنیا علی العموم غفلت کے نیچے دب جاتی ہے اور خدائے تعالیٰ سے اعراض کر کے بکلی دنیا کی طرف لوگ جھک جاتے ہیں۔