احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
مضامین کو اپنی تفاسیر میں سے نکال دو گا۔ ۳… ایک اور شخص کا خواب ۱۴؍مئی ۱۹۰۶ء کی شب کو دیکھا کہ ایک وسیع مکان سنگ مر مر کا ہے۔ اس میں تین شخص ایسے ہیں ایک داکٹر صاحب اور دو صاحب اور ہیں جن میں سے ایک صاحب نہایت لحیم شحیم ہیں اور دوسرے ضعیف العمر۔ ڈاکٹر صاحب دلائل برہستی باری تعالیٰ اور اس کی غیرمحدود صفات کا اظہارکر رہے ہیں۔ پہلے صاحب جو لحیم وشحیم ہیں کہتے ہیں ٹھیک ہے۔ درست ہے۔ دوسرے صاحب جو ضعیف العمر ہیں وہ چشم نم ہیں اور کہتے ہیں کہ تم اپنی کہتے ہو ہماری نہیں سنتے۔ ڈاکٹر صاحب اور وہ پہلے صاحب جو ان کے مصدق تھے کرسیوں پر بیٹھے تھے اور دوسرے صاحب ایک بینچ پر تھے۔ ۴… ایک خواب میں منشی عبدالرحمن ضلعدار نے دیکھا کہ وہ قادیان میں ہیں اور مولوی قطب الدین نے ان سے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب اور مرزاقادیانی کا کیوں خلاف ہوگیا۔ اس کے جواب میں ضلع دار نے کہا کہ بنائے مخالفت سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ ڈاکٹر توحید وتمجید باری تعالیٰ پر زور دیتے ہیں اور اصلاح چاہتے ہیں۔ ۵… مولوی فضل حکیم کے مکان پر میں گیا ہوں اور مرزاقادیانی کے خلاف کا ذکر ہورہا ہے۔ پھر ایک جگہ محمد حسین مراد آبادی خوشنویس ملے۔ چہرہ افسردہ ہے۔ میں ان سے کہتا ہوںکہ آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث بھی آپ ایسی ثابت نہیں کر سکے۔ جس پر ساتھ کے ساتھ عمل قائم نہ ہوا ہو۔ مگر مرزاقادیانی کے اقوال میں باتیں ہی باتیں ہوتی ہیں اور عمل مطلق نہیں۔ ۶… میں مولوی فضل حکیم کے مکان پر پہنچا اور ان کے فرزند مولوی فضل متین سے ملا۔ اسی خواب میں ایک چٹھی رساں میرے نام چند خطوط لے کر آیا۔ مولوی فضل متین نے میری طرف اشارہ کر کے چٹھی رساں کو بتلایا۔ جب وہ چٹھیاں لے کر میرے پاس پہنچا تب میں نے دو بند خطوط جن کے لفافہ تار کے لفافوں سے مشابہ تھے۔ اپنے نام کے دیکھے ان پر پتہ اس طرح پر لکھا تھا۔ بخدمت مولوی ڈاکٹر محمد عبدالحکیم خان صاحب میں نے اس وقت خیال کیا کہ مولوی کے لفظ سے لوگوں کو اب اشتباہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اب تک میں مولوی کے نام سے مشہور نہ تھا۔ پھر ایک خط کو کھولا تو اس نے مرزاقادیانی کی تصویر نکلی وہ گویا کہ تیرہ یا چودہ سال کے بچے کی ہے۔ پھر وہ لڑکا اصل ہیت پر بن گیا۔ اس کا بایاں پاؤں باہر کی طرف مڑا ہوا ہے اور ٹخنہ پر پٹی بند ہی ہوئی ہے۔ دوسرا لفافہ کھولا تو اس میں بھی مرزاقادیانی کے ایک پہلو کی تصویر نکلی اس کی رنگ سیاہ اور ناک پتلا لمبا اونچا ہے جو سونڈ کی طرح ہل رہا ہے۔ جس شخص نے وہ دو تصاویر بھیجی ہیں وہ دریافت کرتا ہے