احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
باﷲ! ہاں! جن مصائب یا تباہیوں کی نسبت خداوند عالم خود بتلا دے کہ یہ میرے مسیح کی تکذیب کا نتیجہ ہے تو اس کی نسبت ایسا ظاہر کرنا علیحدہ امر ہے۔ مگر اوروں کی نسبت جن میں محض اسی قدر علم دیاگیا ہو کہ زلزلہ آئے گا یا مری پڑے گی تو اس کو ایک ہی وجہ یا مقام یا وقت سے مخصوص کرنا نہ محض افتراء علے اﷲ ہے بلکہ اس کی لاانتہاء حکمتوں کی سخت توہین ہے۔ پر اس وقت نہ توہین باری تعالیٰ کی پرواہ کی گئی، نہ توہین قرآن کی، نہ توہین محمدی کی، نہ توہین اسلام کی، نہ توہین فطرت کی۔ بلکہ ذاتی توہین کے خیال سے ایک غیظ وغضب سے بھرا ہوا اعلان جو سراسر غلط فہمی اور شتاب کاری پر مبنی ہے۔ شائع کردیا گیا۔ غور کرو خدا کے واسطے غور کرو۔ شتاب کاری اور بیجا غضب بڑے شیطان ہیں۔ وہ خداوند بڑا غیور اور متکبر خدا ہے۔ اس کے حکموں کو ذلیل مت سمجھو۔ اسے پامال مت کرنا چاہو۔ اس کے قرآن سے اس قدر اعراض مت کرو۔ اگر آپ نے موجودہ خط وکتابت کو میرے اور مرزاقادیانی کے درمیان ہوئی ہے غور سے پڑھا ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ میں نے ہر اختلاف کے ثبوت میں آیات قرآنی پیش کیں۔ مگر مرزاقادیانی نے ان تمام سے اعراض کیا اور جواب میں ایک دلیل بھی پیش نہ کی بلکہ بے محل اور بے خلاف واقعہ باتیں لکھتے رہے۔ میں حیران ہوں یہ کیا تماشہ ہے۔ ’’ومن اظلم من ذکر باٰیٰت ربہ ثم اعرض عنہا۰ انا من المجرمون منتقمون‘‘ والسلام! مورخہ ۸؍مئی ۱۹۰۶ء خط وکتابت بالاکے چند خوابات متعلقہ مرزاقادیانی ۱… ایک خواب میں کہہ رہا ہوں کہ بروز سے یہ مطلب نہیں کہ جس نبی کا کوئی شخص بروز ہے۔ اس میں اس کا حلول کلی یا جزئی طور پر ہوگیا ہے۔ ایسا ہی اﷲ کریم جب کسی عبد صالح کا نام ابراہیم یا موسیٰ یا عیسیٰ یا محمد یا احمد رکھتا ہے تو وہ ایک تشبیہ یا استعارہ کے طور پر ہوتا ہے۔ نہ کہ کسی حقیقی حلول یا مساوات کا اظہر۔ ۲… ۱۳؍مئی ۱۹۰۶ء کو بوقت دوپہر خواب میں دیکھا کہ میں نماز کے واسطے کھڑا ہوا ہوں اور ایک مرزائی جس کا نام میرے یاد نہیں رہا وہ میرے اقتداء کے واسطے کھڑا ہوا ہے۔ میں اس کو کہتا ہوں کہ اگر مرزاقادیانی آپ کو میرے پیچھے نماز پڑھتے دیکھ لیں گے تو وہ آپ کو کیا کہیں گے؟ اس کے بعد میں کہتا ہوں کہ جب تک مرزاقادیانی اپنی موجودہ زیادتیوں کی اصلاح نہ کر لیں میں بھی اپنی بیعت واپس لیتا ہوں۔ پس میں اس تاریخ سے اپنی بیعت واپس لیتا ہوں۔ میری تفاسیر اور تذکرۃ القرآن میں جو مضامین مرزاقادیانی کے متعلق شائع ہوچکی ہے ان کو مشکوک سمجھا جاوے۔ اگر مرزاقادیانی نے موجود زیادتیوں کی اصلاح نہ کی اور توبہ شائع نہ کی تو آئندہ میں ان تمام