احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۱۱… حالت جماعت سے مطلق لاعلمی اور لاپرواہی: برائے نام ہزاروں جماعت احمدی میں داخل ہوگئے ہیں۔ مگر جو پہلے سے خدا پرست اور متقی تھے۔ وہ اب بھی ہیں یا اپنی فطری سعادت سے ترقی کر رہے ہیں۔ مگر جو لوگ آوارہ گرد، بدچلن تھے وہ بدستوار آوارہ گرد بد چلن ہیں۔ جو رنڈی باز تھے وہ بدستور رنڈی باز ہیں۔ جو راشی تھے وہ بدستور راشی ہیں۔ مگر آپ کو نہ ان کی کچھ خبر ہے اور نہ ان کی اصلاح کا کوئی فکر ہے۔ ان میں سے ایسے بھی ہیں جو قادیان پہنچے اور لنگر میں دوچار روز کھانا کھا کر چلے آئے۔ بلکہ خاص قادیان میں مولوی نورالدین کو دجال کہا گیا۔ دینی تعلیم کے بارے میں ان کا سخت خلاف کیاگیا۔ مولوی محمد احسن کی شمس بازغہ کو برسر عام لغو اور بیہودہ کتاب کہا گیا۔مگر آپ نے علم ہونے پر بھی ان امور کی کچھ اصلاح نہ کی۔ عقائد میں جو اختلافات ہیں وہ بے حد ہیں۔ کیونکہ جماعت کی رہبری کے واسطے عقائد واعمال اسلامی پر آپ کا کوئی فتاویٰ نہیں نہ کوئی تفسیر القرآن شائع ہوئی۔جس میں تمام اختلافات پر معقول فیصلہ ہو جائے اور وحدت عقائد واعمال کی صورت پیدا ہو جائے۔ محض دعویٰ تو حکم ہونے کا ضرور کر لیا ہے۔ ہاں کبھی کسی مسئلہ پر مولوی نورالدین کا کلام شائع ہو جاتا ہے اور کبھی مولوی محمد احسن کا۔ بقول شخصے مدعی سست گواہ چست۔ ۱۲… اکثر تجاویز میں ناکامی: مثلاً اشاعت براہین ومنن الرحمن اور اربعین میں۔ تعمیر مینار میں۔ احمدی جماعت میں باہم رشتہ وناطے ہونے میں۔ سلسلہ واعظین دور ودراز ملکوں میں بھیجنے میں مشن تبت وکاشمیر میں وغیرہ وغیرہ۔ کیا خدا کی پیش کردہ تجاویز انجام یہی ہوتا ہے۔ ۱۳… خالی دعویٰ: چنانچہ آپ نے دعویٰ کیا کہ انگریزی زبان… تین تہجدوں کی مار ہے۔ پھر اس کو کیوں پورا کر کے نہ دکھایا۔ ایک طرف تو آپ باربار ظاہر فرماتے ہیں کہ سکول قادیان میں انگریزی تعلیم کی یہ غرض ہے کہ وہ خدمت دین کے کارآمد ہوسکے۔ گویا کہ غریب طالب علموں کی عمریں اس امید پر خرچ کی جاتی ہیں کہ وہ خادم دین بنیں۔ مگر آپ تین تہجدوں میں دعا بھی نہیں مانگ سکتے۔ کیا یورپ کو اشاعت اسلام کی ضرورت نہیں۔جس کے واسطے آپ کو تین رات محنت اٹھانی لاحاصل ہے یا ان تمام کا جہنم میں جانا آپ کے نزدیک ضروری ہے۔ ایسا ہی مفسر اور عالم القرآن ہونے کا دعویٰ باربار شائع ہوا۔ مگر کوئی تفسیر آج تک شائع نہ ہوئی۔ کیا تفسیر القرآن آپ کے نزدیک غیر ضروری اور بے فائدہ شے تھی۔ جس کی طرف آپ ے توجہ نہیں کی۔ سوائے