احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
بچاوے۔ جب وہ اپنی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ وہ آگ میں گر رہی ہے اور خود بچے ہوئے ہیں تو پھر ان پر کھانا پینا، آرام سے گھر میں بیٹھنا اور بے فکر سونا سب حرام اور مطلق حرام ہیں۔ کیونکہ جب ایک شہر میں آگ لگ جائے اور تمام شہر میں پھیلتی جائے تو کوئی دانا انسان بے فکری سے کھانا پینا بیٹھنا اور سونا ایک منٹ کے واسطے بھی گوارا نہیں کر سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ سب باتیں کہنے کی ہیں۔ عملی ایمان ایسے عقیدہ پر ایک منٹ کے واسطے بھی کسی ذی ہوش کا نہیں ہوسکتا کہ میں مؤمن ہوں اور باقی سب کافر اور جہنمی ہیں۔ ہاں! محمدﷺ اور صحابہ کرامؓ کا یہ واقعی ایمان تھا کہ تمام مشرکین عرب جہنمی ہیں۔ اس لئے انہوں نے ان کے بچانے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں اور تمام عمر میں ایک ماہ بھی گھر میں آرام سے بیٹھ کر بے فکری کے ساتھ گوشت روٹی اور پلاؤ نہ کھایا اور نہ ساری عمر ان کا یہی مشن رہا کہ بیٹھے بٹھائے لنگر کے نام پر روپیہ جمع کیا ہو۔ خود بے فکری سے کھایا اور اوروں کو کھلایا ہو اور ایک لنگر کی ہی امداد کو اسلام اور اشاعت اسلام سمجھا ہو کہ جو لنگر میں چندہ نہ دے وہ اسلام سے خارج۔ بلکہ وہ اپنے جھولوں میں اپنی اپنی کھجوریں اور ستو بھر کر نکلتے تھے۔ اگر آپ کا اور آپ کی جماعت کا واقعی یہی ایمان ہوتا کہ ہم سب تو نجات یافتہ ہیں۔ باقی تیرہ کروڑ مسلمان جو تیرہ سو سال میں تیار ہوئے یک قلم سب کے سب جہنمی تو آپ بھی صحابہ کرام کا نمونہ بن جاتے۔ گھر میں بیٹھ کر بے فکری کے ساتھ گوشت روٹی اور مرغن پلاؤ کھانا آرام سے بستروں پر سونا چھوڑ کر دنیا میں نکل پڑتے۔ کیونکہ آج کل دنیا میں پھر جانا اس سے بھی زیادہ آسان تر ہے۔ جو حضرتﷺ کے وقت میں ایک عرب میں پھرنا تھا۔ دعوے تو آپ کے ایسے ہیں کہ لوگوں نے آپ کو خدائی کے ساتھ جا ملایا۔ مگر عملی کمزوریاں اس درجہ کی ہیں۔ جیسے کہ ایک سخت دنیا پرست اور نفس پرست میں ہوسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر چند ایک نمونتاً عرض کرتا ہوں۔ نہ اس نیت سے کہ آپ کی توہین ہو۔ بلکہ محض اس نیت سے کہ لوگ آپ کو خدا نہ بنائیں۔ نہ محمدﷺ کا مظہراتم ٹھہرائیں نہ دیگر انبیاء اور اولیاء کی تحقیر کریں اور نہ آپ کے منار اور قبرستان کو مساجد۔ واﷲ علے اقول شہید! ۱… عدم استقلال: براہین احمدیہ کا بڑے زور وشور کے ساتھ اشتہار خداتعالیٰ کی طرف سے مامور وملہم ہوکر دیا۔ مگر وہ آج تک مکمل نہیں ہوئی۔ تین سو بے نظیر دلائل میں سے محض چند ایک ہی شائع ہوئیں۔ حالانکہ یہ کام جس کا اشتہار الہامی بناء پر دیا گیا۔ سب سے مقدم تھا۔ ۲… نقص استنباط واستدلال: براہین میں مسیح علیہ السلام کا زندہ آسمان پر جانا اور پھر واپس آنا ظاہر فرمایا۔ حالانکہ اس کے خلاف صریح آیات واحادیث موجود ہیں۔