احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
ساتھ بعض نے یہ بھی کہا کہ توحید اور تحمید تو مرزاقادیانی کا عین مشن ہے اور وہ اسی بات کے واسطے مامور ہیں اور تمام مرسلین خدام توحید ہوتے ہیں نہ خدام نفس مگر مرزا پرست لوگ ان باتوں سے مطمئن نہ ہوئے اور فساد بڑھتا گیا۔ اس واقعہ کے بعد میں نے پہلا عریضہ آپ کی خدمت میں بھیجا تھا۔ جس کا جواب اناپ شناپ شوریدہ وار مجھے ملا اور ایسا ہونا ہی تھا۔ کیونکہ جلال باری تعالیٰ کے مقابلہ میں بطور شرک آپ کو کھڑا کیاگیا۔ اس کی غیوری اور کبریائی کب متحمل ہوسکتی تھی کہ حمد میں دوسرے کو شریک کیا جائے۔ جس نے نوح کو اپنے جلال کے وقت ’’انی اعظک ان تکون من الجاہلین‘‘ کلیم اﷲ کو جواب دیا۔ لن ترانی۔ خاتم النّبیین کو فرمایا: ’’انک لا تہدی من احببت لولا کتاب من اﷲ سبق لمسکم فیما اخذتم عذاب عظیم‘‘ یہی وجہ ہے کہ آپ کی طرف سے خلاف معمول عام عقل سے گری ہوئی تحریریں میرے پاس پہنچی۔ یہ خدا کی شان ہے۔ ’’وہو العزیز الجبار المتکبر سبحان اﷲ عما یشرکون‘‘ صحیح کہ آپ کے دشمن ناکام مریں گے۔ مگر میں آپ کا دشمن ہرگز نہیں۔ بلکہ سچاخیرخواہ اور وفادار مرید ہوں۔ ہاں پیر پرست مشرک نہیں ہوں۔ میں نے جو یہ ظاہرکیا جو لوگ نقص فہم یا نقص علم کی وجہ سے دین اسلام سے منحرف ہوں وہ نجات پاسکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ ایک خدا کے پرستار اور نیک عمل ہوں۔ اس خیال کی بنا آیات ذیل ہیں: ’’ان اﷲ لا یغفر ان یشرک بہ ویغفر مادون ذلک لمن یشاء لا یکلف اﷲ نفساً الا وسعہا ما کنا معذبین حتّٰے نبعث رسولاً‘‘ جو عمداً سرکشی کرتا ہے وہ بیشک کافر اور جہنمی ہے۔ ایسے عقیدہ سے توبہ کرنا جو قرآنی بینات سے صاف اور سیدھے طور پر ظاہر ہو۔ قرآن مجید کا خلاف کرنا ہے۔ پس آپ مجھ کو سمجھا دیں کہ میں بینات قرآنی کا خلاف کیسے کروں۔ تیرہ کروڑ مسلمانوں کو جو تیرہ سو سال میں تیار ہوئے ایک قلم بلا تبلیغ کامل اسلام سے خارج کر دینا آپ کا ہی حوصلہ ہے۔ آج تیرہ کروڑ کی تیار شدہ جماعت کو اپنے اسلام سے خارج کر دیا۔ کل کو اور امام پیدا ہوگا جو نہ مانے گا وہ آپ کے تین چار لاکھ کی جماعت کو اسلام سے نکال دے گا۔ یہ عجیب تماشا ہے کہ آج ایک مکان تیار ہوا وہ کل گرادیا گیا جو کل تیارہو اور وہ پرسوں گرا دیا جائے۔ یہ فعل اس علیم وحکیم خدا کا تو نہیں ہوسکتا۔ ہاں مداری اور بچہ اکثر ایسا کیا ہی کرتے ہیں۔ میں اپنے تمام عقائد بینات قرآنی کی بناء پر پیش کر رہا ہوں۔ مگر آپ ان کے جواب میں نہ تو ان آیات کے