احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
دوم… میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ پٹیالہ سے سراج الحق نے ایک چراغ بھیجا ہے جو نہایت خوبصورت اور وہ اس کو دیر تک دیکھتی رہی۔ پھر خواب میں ہی مجھ کو اس کی تعبیر یہ معلوم ہوئی کہ پٹیالہ کا ’’سراج الحق‘‘ میں ہوں اور وہ ایک بشارت تھی۔ پھر ۲۶؍مئی ۱۹۰۳ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ فتح محمد خاں نے میرے نام ایک کارڈ بھیجا وہ درمیان سے ختم ہوکر قریب شکستہ ہونے کے تھا۔ اس کے بالائی حصہ پر لکھا تھا۔ بہ تقریب دورہ تمہارے کو شک میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اس کا نام مبارک احمد رکھا گیا ہے۔ یہ خواب میں نے بہتوں کو سنادیا تھا۔ فالحمدﷲ! ۸؍مارچ ۱۹۰۵ء کو جب کہ میں دورہ پر تھا اور میری بیوی میرے گھر میں تھی۔ ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش سے دو یوم پیشتر میاں عبدالحق نے خواب میں دیکھا کہ میرا تمام مکان اوپر اور نیچے اور اندر اور باہر سے سفید پوش لوگوں سے بھر گیا ہے اور سب مبارک باد دے رہے ہیں اور کہتے ہیں ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں۔ ان کو مبارک باد دو۔ پھر بمقام سری نگر مجھے اس مولود مسعود کی نسبت خواب میں معلوم ہوا۔ ’’واجتبیناہ فی الدنیا وانہ فی الاخرۃ لمن الصالحین۰ الحمد ﷲ الحمد ﷲ الحمدﷲ‘‘ رات بھی بہت سا حصہ ان مضامین کا جو میں لکھ رہا ہوں خواب میں دیکھا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اﷲ کریم مجھے فتح یاب کرے گا۔ کوئی شب ایسی گزرتی ہوگی جس میں مجھے خوابات نہیں آتے اور وہ پورے نہیں ہوتے جو خوابات پیش گوئیوںپر متحمل ہوں اور سچے ثابت ہوں اور قرآنی وحی کے مطابق ہوں وہ شیطانی نہیں ہوسکتے۔ پھر سراج الحق والی خواب کے مصداق تو میری بیوی اور میاں عبدالحق کے خوابات بھی ہیں۔ ان میں کوئی مشرکانہ رنگ میں بھی نہیں ہے اور وہ تین سال کے بعد سچے بھی ثابت ہوئے۔ میں نے حضور (مرزاقادیانی) کی تائید میں جو ناچیز خدمت کی وہ یہ ہے کہ قریباً چھ ہزار روپیہ صرف کر کے قرآنی تفاسیر اردو، انگریزی میں شائع کی جس میں حضور کے متعلق تمام تائیدی مضمون جو مختلف کتابوں میں شائع ہوئے موقعہ بموقعہ درج کئے گئے ہیں۔ میری رائے میں احسن طریق کسی اسلامی خدمت کا یہی ہے کہ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ علیٰ التناسب اس کو پیش کیا جائے اور یہی قیم اور پائیدار طریقہ ہے۔ دیگر کتب اور اخبارات محض ایک دفعہ دیکھ لینے کے ہوتے ہیں۔ مگر قرآن کریم دائمی تلاوت اور مطالعہ کی چیز ہے۔ پانچ سو کے قریب تفاسیر اردو، انگریزی غیراحمدی لوگوں میں شائع بھی ہوچکی ہیں۔ اس قدر مصارف کثیر کے کام کے واسطے میںنے ہر