احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
مریض ہوتا ہے۔ اس مرض کا شخص مختلف انداز سے اپنی ذات کا اظہار کرتا ہے اور جنسی لذت محسوس کرتا ہے۔ مرزامحمود احمد اس مرض میں بری طرح مبتلا تھا اور یہی سمجھتا تھا کہ عورتیں ان کے حسن پر فریفتہ ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے جب مرزامحمود احمد نے مرزاعبدالحق کی بیوی سکینہ سے جنسی خواہش پوری کی تو اس نے اپنے خاوند کو بتادیا۔ مرزاعبدالحق نے غلام فرید اور اس کے ساتھیوں سے اس کا اظہارکیا۔ ملک غلام فرید نے کہا حضور سے جاکر بات کریں۔ مرزاعبدالحق نے مرزامحمود احمد سے وقت لے کر ملاقات کی۔ مرزامحمود احمد نے نہایت سکون سے اپنی ایک بیوی کو بلایا اور پوچھا سکینہ مجھے کیسے سمجھتی ہے۔ بیوی نے جواب دیا وہ تو آپ سے بہت پیار اور محبت کرتی ہے اور دلی لگاؤ رکھتی ہے۔ مرزامحمود احمد نے مرزاعبدالحق سے کہا۔ مرزا صاحب! بات یہ ہے میں مغل ہونے کی وجہ سے بہت خوبصورت ہوں۔ عورتیں میرے حسن پر فریفتہ ہیں۔ دوم میں پیر بھی ہوں۔ پیر ہونے کے ناطے سے مجھ سے محبت کرتی ہیں۔ نفسیات اور طبی کتب میں یہ لکھا ہے کہ جب کوئی عورت کسی مرد پر فریفتہ ہوجاتی ہے اور اس سے کسی وجہ سے جنسی تعلق پیدا نہیں کر سکتی تو وہ عالم تخیل میں ہی یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مرد اس سے جنسی حظ اٹھا رہا ہے۔ وہ عالم تخیل میں اتنی لذت محسوس کرتی ہے وہ یوں سمجھ رہی ہوتی ہے وہ عالم وجود میں ہی اس مرد سے مجامعت کر رہی ہے۔ دراصل سکینہ کا جنسی حظ اٹھانا عالم تخیل کا معاملہ ہے۔ مرزاعبدالحق اس دلیل سے قائل بلکہ گھائل ہوئے کہ وہ سکینہ پر اپنی جان دینے لگے۔ میری بیوی میرے پیر سے والہانہ محبت کرتی ہے۔ مرزامحمود احمد اپنی نرگسی مرض کا اظہار اور بھی مختلف رنگوں میں کیا کرتا تھا۔ مثلاً مجھ سے بڑھ کر کوئی قرآن نہیں جانتا۔ انسان روحانیت میں ترقی کرتا کرتا رسول کریمﷺ سے بڑھ سکتا ہے۔ اسلام کی فتح میرے ہاتھ پر ہی مقدر ہے۔ میں اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک اسلام کا غلبہ تمام دنیا میں نہ ہو جائے۔ یہ سب تعلّیاں تھیں۔ اس طرح اپنی بڑائی کا اظہار کرکے اس قسم کا جنسی حظ اٹھاتا تھا۔ نرگسی مرض کے اظہار کے کئی طریقے ہیں۔ اس مرض میں مبتلا آدمی اپنی بڑائی کا بہت اظہار کرتا ہے۔ نرگسیت میں بچگانہ عادات کا بھی اظہار ہوجاتا ہے۔ مرزامحمود احمد اپنی والدہ کی گود میں بیٹھ جاتا اور ان سے پیار کرتا نرگسی بیماری والا شخص عموماً سدومیت کا مریض ہو جاتا ہے۔ قارئین اس کتاب میں پڑھیں گے کہ مرزامحمود احمد بھی اس علت میں مبتلا تھا۔ نمائشیت خود نمائی انسان کی ایک کمزوری ہے۔ لیکن جنسیات کی اصطلاح ’’نمائشیت‘‘ یہ ہے کہ