تاریخ اسلام جلد 3 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھ سکتا ہوں‘ میرا دل‘ میرا دماغ‘ میرا جسم‘ میری روح‘ میرا ارادہ‘ میرا اختیار اور میری ہر ایک چیز تیرے ہی انعام و احسان کا طفیل ہے۔ مجھ پر کوئی ساعت ایسی نہیں گذرتی جس میں تیرے فضل و کرم کی مجھ کو ضرورت نہ ہو‘ میں نے اس کتاب میں جو کچھ اب تک لکھا تیری ہی مدد سے لکھا اور آئندہ بھی ہر کام میں مجھ کو تیری ہی مدد کی ضرورت ہے۔ الٰہی! میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ میں تیری راہ میں شہید ہو کر جان دوں‘ الٰہی بظاہر کوئی ایسا سامان اور ایسا موقعہ نظر نہیں آتا کہ میں تیری راہ میں لڑ کر مارا جائوں‘ لیکن تو بڑا قادر توانا ہے تو اپنے اس عاجز گناہ گار بندے کو اس کی آرزو میں کامیاب بنا سکتا ہے۔ الٰہی! تیری راہ میں میری گردن کاٹی جائے اور بستر پر ملک الموت میرے پاس روح قبض کرنے نہ آئے۔ الٰہی! تو مجھ کو شہدائے بدر میں شامل کر لے۔ اے میرے اللہ میری اس التجا کو قبول کر لے۔ اللٰھم صل علیٰ سیدنا و مولانا محمد بعدد کل معلوم لک ---