احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
چالیس برس کی عمر میں ہی اپنے لڑکوں کی اولاد کو دیکھ لیتے ہیں۔ ہاں! خداتعالیٰ کا کلام بیشتر طور پر ذوالوجوہ اور ذوالمعارف ہوتا ہے اور اولاد کی اولاد کو دیکھنا ایک عام بات ہے۔ سو ہم اس کے عمومی پہلو سے انکار نہیں کرتے۔ مگر اس کی خصوصیت دیر آمدہ ذرہ دور آمدہ کے ساتھ شامل کرنے سے ہوتی ہے۔ بالخصوص جب کہ اس الہام کے ساتھ وہ الہامات بھی شامل ہوں جو مصلح موعود کے متعلق ہوں۔ تو پھر اس بات میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ یہ الہام بالخصوص مصلح موعود کی نشاندہی کر رہاہے۔ جیسا کہ الہامات کے سلسلہ سے واضح ہے۔ ’’وتریٰ نسلاً بعیداً مظہر الحق والعلاء کان اﷲ نزل من السماء‘‘ پھر دوسری جگہ خداتعالیٰ فرماتا ہے۔ ’’یاتیک علیک زمان زوج مختلفۃ وتری نسلاً بعیداً‘‘ پس ان الہامات کایہ مفہوم تو نہیں کہ حضرت اقدس دوبارہ زندہ ہوکر شادیاں کریں گے۔ بلکہ ازواج مختلفہ سے مراد جماعت کے مختلف دور ہیں۔ جس کے آخر میں مصلح موعود آئے گا۔ پس الہامات کے مندرجہ بالا ہر دو سلسلوں پر غور کرنے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ مصلح موعود نے دیر سے مبعوث ہونا ہے۔ پھر حضرت اقدس کے الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور کی ابتدائی نسل پاک اور مطہر نہ ہوگی۔ جیسا کہ ہم بلائے دمشق کے بیان میں بھی کئی پیرایوں سے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ابتدائی نسل کے لوگ بجائے پاک اور مطہر ہونے کے شرارت کریں گے اور ایک عظیم ابتلاء کا باعث بنیں گے۔ جیسا کہ الہام ’’شر الذین انعمت علیہم‘‘ سے ظاہر ہے کہ شرارت منعم علیہ کریں گے۔ اسی طرح زندگی کے آخر ایام میں اس الہامی دعا کہ ’’رب ہب لی ذریۃ طیبۃ‘‘ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جو اولاد موجود ہے وہ پاک اور طیب نہیں۔ ان سب الہامات کے علاوہ اس الہام سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کی ابتدائی اولاد بجائے پاک وصاف ہونے کے ابتلاء کا باعث بنے گی۔ ’’میں تیری نسل کو جڑ سے معدوم نہیں کروں گا بلکہ جو کچھ کھو گیا وہ خدائے کریم واپس دے گا۔‘‘ (تذکرہ ص۷۳۵، طبع دوم) اب مندرجہ بالا الہام سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کی نسل کے ابتدائی برگ وبار بوجہ غیر صالح ہونے کے کاٹ دئیے جائیں گے اور صرف جڑ باقی رہ جائے گی۔ گوسفندی دین …یہ گوسفندی دین جو تم نے اختیار کیا ہے اس لائق نہیں کہ غیور انسان اسے خاطر میں لائیں۔ یہ تو سراسر ایک چکر اور پالتو مولویوں کی کرشمہ سازی ہے۔ اے ابناے فارس کے پرستار وخداتعالیٰ فارسی، روسی، درافغانی نہیں۔ وہ بزرگ وبرتر رب العالمین خداساری کائنات